Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں13مقامات پربمباری، جھڑپ میں فلسطینی شہید

(شمارہ 636)

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں13مقامات  پربمباری، جھڑپ میں فلسطینی شہید

متعدد شہری زخمی ، غرب اردن میں یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد دہشت گرد فورسز کی تلاشی کارروائیاں،28 نوجوان گرفتار
بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے 100 دن مکمل،پابندیاں توڑ کر 50 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادائیگی،طلبہ ریلی پر فائرنگ سے 8زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں13 مقامات پر بمباری، متعدد افراد زخمی ہوگئے، غرب اردن میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ کے دوران ایک نوجوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، دہشت گرد فورسز نے جھڑپ  کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا، تلاشی کارروائیوں میں28 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں پر گاڑیاں چڑھا دیں جس کے نتیجے میں صہیونی افسر سمیت 3 اہلکار جہنم واصل جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے 100 دن مکمل،پابندیاں توڑ کر 50 ہزار  فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادائیگی،طلبہ ریلی پر فائرنگ سے 8زخمی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔اسرائیلی فوج کا گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری، غیر اعلانیہ کرفیو برقرا ہے،اٹھائیس فلسطینی پکڑ لئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غربِ اردن میں واقع ایک فلسطینی گاؤں کے مکینوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد اسرائیلی فوجی موقع پر پہنچ گئے  فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔فلسطینی نوجوان نے تیز رفتار کار چیکنگ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھادی جس کے نتیجہ میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر اور ایک اہلکار موقع پر ہی جہنم واصل ہوگئے جبکہ 2 اہلکار اور کار ڈرائیور فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھرجینن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فلسطینی نوجوان بھی معمولی زخمی ہوا جس نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے تعاقب کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہودی آبادیوں کے قریبی علاقے جینن میں چھاپا مار کارروائی میں مصروف تھے۔قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے پابندیوں کے باوجود 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے 100 دن مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس بھی نکالے گئے۔ادھربض صہیونی فوج نے گذشتہ دو ماہ میں 23 خواتین اور 274 بچوں سمیت 1319 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ قابض فوج نے نہ صرف فلسطینی اسیران کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ زیرحراست فلسطینی خواتین کو جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔گرفتار کی گئی خواتین میں سے کئی زخمی اور بیمار تھیں اور انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر فلسطینی طلباء کی ایک ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کی شام قابض فوج کی بھاری نفری نے البیرہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی پر دھاوا بولا۔ قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں ۔ زخمیوں میں سے بعض کے سروں اور جسم کے بالائی حصے میں گولیاں لگی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online