Bismillah

651

۲۷شوال المکرم تا۳ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۳تا۱۹جولائی۲۰۱۸ء

مجلس دعوت القرآن کے تحت دورات تفسیر آیات جہاد کا شاندار آغاز

(شمارہ 636)

مجلس دعوت القرآن کے تحت دورات تفسیر آیات جہاد کا شاندار آغاز   ملک بھر میں52مقامات پر پڑھائے جائیں گے

دورات میں جہاد کے احکامات و شرائط کی وضاحت،جہاد کیخلاف پھیلائے جانیوالے شکوک و شبہات کے مسکت جواب بیانات کئے جاتے ہیں
 آغاز امیر المجاہدین حضرت مولانا محمد مسعودازہرحفظہ اللہ تعالیٰ نے کی برس قبل کیا تھا، ان کے شاگرداور فیض یافتہ علمائے کرام پڑھاتے ہیں

بہاولپور(القلم نیوز)مجلس دعوت القرآن کے زیر اہتمام سالانہ دورات تفسیر آیات جہاد کا آغاز، ملک بھر کے بڑے شہروں کے 52 مقامات پر یہ دورات پڑھائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کا آغاز 17 مارچ بروز ہفتہ سے ہوچکا، اس مرحلے میں دو شہروں میں یہ دورات پڑھائے گئے ہیں۔ یہ دورات امیر المجاہدین حضرت مولانا محمدمسعود ازہر حفظہ اللہ تعالیٰ کی طرز پر پڑھائے جاتے ہیں اور ان کا آغاز بھی آج سے کئی سال قبل انہوں نے کیا تھا، اور ملک کے چند بڑے شہروں میں یہ  دورات پڑھائے تھے، اب یہ دورات ان کے شاگرد اور فیض یافتہ علمائے کرام پڑھاتے ہیں۔ دورہ تفسیر آیات جہاد میں قرآن کریم کی کم و بیش چھ سوآیات کریمہ کا ترجمہ و تفسیر پڑھایاجاتا ہے جن کا تعلق جہادی مضامین سے ہوتا ہے۔ یہ دورہ چھ دن میں مکمل ہوتا ہے۔ اس میں اُن تمام آیات کا ترجمہ و تفسیر پڑھایا جاتا ہے جن کا تعلق جہادی مضامین سے ہے اور اس کے علاوہ جہاد کے معنی و مطلب کی وضاحت، جہاد کی اَقسام، جہاد کی شرائط، جہاد کے اہم مسائل، جہاد کے فضائل، عصرحاضر میں جہاد کی اہمیت، جہاد کے خلاف پھیلائے گئے وساوس و شبہات کے جوابات اور دیگر اہم موضوعات بھی تفصیل و وضاحت کے ساتھ پڑھائے جاتے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online