Bismillah

655

۲۱تا۲۷ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۰تا۶ااگست۲۰۱۸ء

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کا جلد خاتمہ ہو گا،سید علی گیلانی

(شمارہ 638)

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کا جلد خاتمہ ہو گا،سید علی گیلانی

تاریخ شاہد ہے آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتا،نسل کشی کی ذمہ دار بھارت نواز جماعتیں ہیں

سرینگر(نیٹ نیوز) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی گرفتاریوں اور آئے دن کی جانے والی قتل و غارت گری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی سے بھارتی تسلط کا جلد خاتمہ ہوگا،  تاریخ شاہد ہے آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتا، بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کی ذمہ دار مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز سیاسی جماعتیں ہیں۔کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادو ں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لہٰذا اقوام متحدہ اس حق کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیوںکا نوٹس لے۔ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے  ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے اپنے وعدے پورے کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں جلد بھارتی تسلط کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر لوگوں نے آزادی اور سید علی گیلانی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ سینئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو رہا کرنے کااقدام وسیع تر تناظر میں نمائشی اقدام بھی ہوسکتا ہے۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ حریت کانفرنس یہ دیکھے گی کہ آیا سید علی گیلانی کو واقعی سیاسی آزادی دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس کے اہلکار اور فورسز کی گاڑیاں اب بھی حریت چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online