Bismillah

652

۶ تا۱۲ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۲۰تا۲۶جولائی۲۰۱۸ء

مجلس احرار الاسلام کے سربراہ سید عطاء المؤمن بخاری انتقال فرما گئے، ملتان میں سپردخاک

(شمارہ 641)

مجلس احرار الاسلام کے سربراہ سید عطاء المؤمن بخاری انتقال فرما گئے، ملتان میں سپردخاک

مرحوم  پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ کیلئے مصروف عمل رہے،نامور مذہبی شخصیات میں شمار تھا،ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی، کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
امیر المجاہدین کی جانب سے تعزیتی پیغام ،مرحوم اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے، وفات قومی سانحہ ہے،مذہبی و سیاسی شخصیات ،اہلخانہ کو صبر جمیل ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں

ملتان (نیٹ نیوز)امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے صاحبزادے،مجلس احرارالاسلام کے سربراہ مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاریؒ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کا شمار ملک کی نامور مذہبی شخصیات میں تھا۔مولانا عطا پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ کیلئے مصروف عمل رہے اور قرآن و سنت کا درس دیکر فرزندان اسلام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ‘ان کی نماز جنازہ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ادا کی گئی۔ سیاسی و مذہبی شخصیات نے مجلس احرارالاسلام کے سربراہ سید عطاء المومن بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔امیر المجاہدین نے بھی شاہ صاحب کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے  درجات کی بلندی کی دعا اور پسماندگان سے اظہار افسوس کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے کہاگیاہے کہ سید عطا المومن شاہ بخاری کی وفات قومی سانحہ ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان نے کہا کہ آپ اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online