Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

دہشتگرد اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسا دیں،7شہید،700زخمی

(شمارہ 641)

دہشتگرد اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسا دیں،7شہید،700زخمی

زخمیوں میں خواتین و بچے شامل، بعض کی حالت تشویشناک،مظاہرین کا پتنگوں پر نوٹ لکھ کر اسرائیل کو نکلنے کا پیغام،رملہ میں مسلمانوں کے گھروں کے باہر اشتعال انگیز وال چاکنگ
فائرنگ سے زخمی ایک اور فلسطینی چل بسا، اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ سے حماس کے 5 کارکن زخمی،ہودی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے

مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) دہشت گردی اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں7 فلسطینی شہید ،700 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،فائرنگ سے زخمی ایک اور فلسطینی چل بسا،  اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ سے حماس کے 5 کارکن زخمی،ہودی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے،رملہ میں مسلمانوں کے گھروں کے باہر اشتعال انگیز وال چاکنگ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے مزید 7 فلسطینی شہید جب کہ خواتین  اور بچوں سمیت 729 افراد شدید زخمی کر دیئے، جن کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں سرحد پر مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینی ایک بار پھر اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔گزشتہ روز اسرائیلی غاصب فوج نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں، جس سے مزید7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ میں 729 سے زائد نہتے مسلمان زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ میں نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ فلسطینیوں نے پتنگوں کے ساتھ مشروب کی بوتلوں میں پیٹرول بھر کر حملے شروع کردیئے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں یہودی شرپسندوں نے ا شتعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی اشرار نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں اور گاڑیوں پرعرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے۔یہودی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے،صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں  اور مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بدھ کو یہودی آباد کاروں نے نابلس میں فلسطینی شہریوں  کے زیتون کے ایک باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے زیتون کے پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ 205 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں جمعرات کو سیکڑوں یہودی  آبادکاروں نے دن کے پہلے حصے میں دسیوں یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جب کہ تین ہفتوں کے دوران 4300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online