Bismillah

660

۱۰تا۱۶محرم الحرام۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۲۱تا۲۷ستمبر۲۰۱۸ء

کابل،پل خمری دھماکوں سے لرز اٹھے،3امریکیوں سمیت87اتحاد ی ہلاک، متعدد ٹینک وفوجی گاڑیاں تباہ

(شمارہ 641)

کابل،پل خمری دھماکوں سے لرز اٹھے،3امریکیوں سمیت87اتحاد ی ہلاک، متعدد ٹینک وفوجی گاڑیاں تباہ

دھماکے سے عمارتوں میں دراڑیں،گاڑیاں تباہ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلمند میں امریکی طیاروں نے شہریوں پر بم برسا دیئے، 3 شہید،فراہ وبادغیس میں 6چوکیاں فتح
امریکیوں کو طالبان نے ترینکوٹ میں واصل جہنم کیا، کابل اور غزنی میں مجاہدین نے مخبروں سمیت 25 اہلکار ٹھکانے لگا دیئے،بلخ اور قندھار میں بھی تباہ کن طالبان کارروائیاں

کابل(نیٹ نیوز) کابل اور پل خرچی دھماکوں سے لرز اٹھے،افغانستان میں طالبان کی تباہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری،3 امریکیوں سمیت 87 اتحادی ہلاک اور متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ، ہلمند میں امریکی طیاروں نے عام شہریوں پر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں3 بے گناہ افراد شہید ہوگئے جبکہ مجاہدین نے امارت اسلامیہ کے مختلف علاقوں میں وسیع کارروائیوں کے دوران 3 امریکیوں سمیت درجنوں اتحادی کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔ غزنی میں 25 اہلکار ٹھکانے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہلمند  کے ضلع گرشک میں امریکی طیاروں نے شہریوں پر بم برسادیئے جس کے نتیجے میں 3افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب قندھار میں طالبان کے حملوں میں 3اہلکار مارے گئے۔ صوبہ قندہار کے ضلع معروف کے یوسف نیکہ کے علاقے میں فوجی ٹینک ورینجر گاڑی طالبان کی نصب شدہ بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ ہوگئی اور ان میں سوار 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4اہلکار زخمی ہوگئے۔ منصوری آپریشن کے سلسلے میں فراہ وبادغیس صوبوں میں کٹھ پتلی فوجیوں وپولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا۔صوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے نو آباد کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر حملہ ہوا، جس سے چوکی فتح، 3 گاڑی تباہ، کمانڈر (باری گل) سمیت سات اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو میںدشمن پر حملہ ہوا، جو تین گھنٹے تک جاری رہا، جس سے 16 اہلکار ہلاک، جبکہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔دوسری جانب ضلع قادس سے اطلاع ملی ہے کہ  لنگر کے علاقے میں دفاعی چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے 11 فوجی ہلاک، جبکہ 11 مزید زخمی ہوئے۔ صوبہ ہلمند ضلع گرشک میں پولیس چوکیوں پر حملہ کیا۔رپوٹ کے مطابق  ضلعی بازار کے قریب واقع چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے ٹینک وگاڑی تباہ اور کمانڈر (آغا محمد) سمیت 9 اہلکار ہلاک، جبکہ کمانڈر (عبد الرزاق) اور کمانڈر (محمد آغا) سمیت پانچ زخمی ہوئے۔  صوبہ کابل ضلع قرہ باغ کے ماشین آب کے علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراکر تباہ ہوئی اور اس میں سوار 9 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے رباط اور رامک کے علاقوں میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر میں امریکی اور کٹھ پتلی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔تفصیل کوٹوال اور سپینہ خاورہ کے علاقوں میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے سات فوجی وپولیس اہلکار ہلاک، جبکہ 4 مزید زخمی ہوئے۔دوسری جانب ترینکوٹ کے ائیربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جس سے ایک امریکی قابض فوجی ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بلخ ضلع چاہی میں حملہ کیا۔رپورٹ کے  مطابق لوچک آریق کے علاقے میں فوجی قافلے پر حملہ کیا،  جس میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 3 اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ادھر افغان دار الحکومت کابل میں دھماکے میں ہونیوالی ہلاکتیں بڑھ کر 60 ہو گئی ہیں جبکہ دھماکے میں مارے جانیوالوں کی پیر کے روز تدفین کر دی گئی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئیں

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online