Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

لیبیا ، دو مسلح گروپوں کے تصادم میں14ہوائی جہاز تباہ

(شمارہ 641)

لیبیا ، دو مسلح گروپوں کے تصادم میں14ہوائی جہاز تباہ

جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ اور گولے و راکٹ داغے گئے ،سرکاری فضائی کمپنی نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی

 طرابلس(نیٹ نیوز) لیبیا میں دو مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم میں 14 ہوائی جہاز تباہ ہوگئے جن کی مالیت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو مسلح گروپوں کیمابین ہونے والے تصادم کے دوران ہوائی اڈے پر گولہ باری سے 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگئے ہیں۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دو مسلح گروپوں میں تصادم ہوا۔اس دوران شدید فائرنگ اور گولے و راکٹ داغے گئے جس سے ہوائی اڈے پر کھڑے ایک درجن سے زائد ہوائی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 12 طیارے مکمل طورپر تباہ جبکہ دیگر کو جزوی نقصان پہنچا جس سے ملکی ہوائی کمپنی کو 2 ارب ڈالر کا غیرمعمولی نقصان ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی 2 مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران البراق ایئرلائن کی بوئنگ کمپنی کے 2 ہوائی جہاز گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online