Bismillah

659

۳تا۹محرم الحرام۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۴تا۲۰ستمبر۲۰۱۸ء

غدار؟ (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی)

Qalam Talwar 649 - Naveed Masood Hashmi - Ghaddaar

غدار؟

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 649)

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بیان کس نے دیا تھا کہ ’’ میں نے منتخب سویلین قیادت کی اجازت سے پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے سی آئی اے کے اہلکاروں کی پاکستان میں بڑی تعداد میں موجودگی میں مدد فراہم کی تھی‘‘یقینا آپ جانتے ہوں گئے۔۔۔ اگر نہیں جانتے تو جان لیجئے اس مکروہ انسان کا نام حسین حقانی ہے۔۔۔ پیپلز پارٹی سے اس کا تعلق رہا۔۔۔ اور زرداری و گیلانی کی حکومت نے اسے امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا تھا، وہ کہتا ہے کہ’’سی آئی اے کے اہلکاروں نے پاک فوج کے علم میں لائے بغیر اسامہ بن لادن کو تلاش کیا۔۔۔ لیکن ان سب کے باوجود پاکستان کی منتخب قیادت کی اجازت سے یہ کام کیا‘‘

کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان سے غداری کے کھلے اعتراف کے باوجود حسین حقانی کو امریکہ سے لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیوں نہ کیا جا سکا؟ ہم صرف پرویز مشرف کو روتے ہیں۔۔۔ امریکہ کی چاکری کرنے میں زرداری و نواز شریف بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔۔۔ اگر حسین حقانی جیسے غدار کو پکڑ کر سزا دے دی جاتی۔۔۔ تو ممکن ہے کہ پھر’’ڈان لیکس‘‘ کا واقعہ پیش ہی نہ آتا۔

اچھا چلئے۔۔۔۔ جس ڈان لیکس کو پاک فوج کے ترجمان بھی’’غداری‘‘ قرار دیتے ہیں، جس ڈان لیکس کے مجرموں کو چوہدری نثار علی خان بار بار سامنے لانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔۔۔ اس ’’ڈان لیکس‘‘ کا ذمہ دار کون ہے؟

’’ڈان لیکس‘‘ کا واقعہ نواز شریف کے زیر سایہ پیش آیا، اور غداری کے اس واقعہ میں پرویز رشید سے استعفیٰ لیا گیا، طارق فاطمی کو استعفی دیناپڑا۔۔۔ حسین حقانی ہو، پرویز رشید ہو یا زرداری و نواز شریف۔۔۔ یہ کون لوگ ہیں؟ کن تعلیمی اداروں سے پڑھ کر نکلے ہیں۔۔۔ امریکہ اور یہود ونصاریٰ کو راضی رکھنے کا ہنر انہیں کس نے سکھایا؟

میں نے وفاق المدارس العربیہ کے ذمہ داروں سے پوچھا کہ آصف زاردی، نواز شریف یا حسین حقانی نے تمہارے اٹھارہ ہزار سے زائد دینی مداس میں سے کسی میں تعلیم حاصل تو نہیں کی؟ میں نے جہادی تنظیموں کے ذمہ داروں کے سامنے بھی یہی سوال دھرایا کہ ان کی تربیت میں کہیں تمہارا ہاتھ تو نہ تھا؟

وفاق المدارس کے اکابرین ہوں یا جہادی تنظیموں کے ذمہ داران سب کا جواب یہی تھا کہ ہمارے ہاں ملک سے ’’غداری‘‘ نہیں بلکہ وطن سے ’’وفاداری‘‘ سکھائی جاتی ہے۔۔۔ دینی مدارس میں اللہ اور اس کے رسولﷺ سے محبت سکھائی جاتی ہے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو قائم ہوئے 70سال ہوگئے۔۔۔ ان ستر سالوں میں دینی مدارس نے ملک پر جانیں قربان کرنے والے ہزاروں نوجوان تیار کئے۔۔۔ لاکھوں علمائ، صلحائ، خطبائ، ادیب اور مصنف پیدا کئے۔۔۔ مگر الحمدللہ دینی مدارس نے آج ۔۔۔ تک کسی حسین حقانی یا پرویز رشید کو جنم نہیں دیا، یہ حسین حقانی اور پرویز رشید فرنگی کے غلامانہ نظام تعلیم کی پیداوار ہیں۔۔۔ حسین حقانی اور پرویز رشید لبرل اور سیکولر جوھڑ کے مینڈک ہیں۔۔۔ اب ایک دفعہ پھر الیکشن 2018ئ؁ کا غلغلہ ہے،

پورے ملک کے ہر شہر کو’’بت خانے‘‘ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔۔۔ ’’سیاست‘‘ کے نام پر’’گندگی‘‘ کو پروان چڑھانے والی جماعتیں انتخابات جیت کر اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔۔۔ اور میں سوچ رہا ہوں کہ جنہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی ہر طرف گندگی کو عام کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔ خدانخواستہ اگر اقتدار میں آگئے تو پھر’’گندگی‘‘ کے عروج کا کیا عالم ہوگا؟

آئیے دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو کوئی ایسا حکمران نصیب کر دے کہ جو امریکہ، برطانیہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے والا ہو، جو اس ملک میں ایسا نصاب تعلیم رائج کرے کہ جسے پڑھ کر پھر کوئی حسین حقانی اور پرویز رشید نہ بن سکے، ہمیں بحیثیت قوم ایسے نظام تعلیم اور تعلیمی اداروں سے اپنے بچوں کو بچانا ہے کہ۔۔۔ جہاں گانے بجانے یا ڈانس سکھایا جاتا ہے۔۔۔ ہمیں اپنے بچوں کو اس نصاب تعلیم کے ساتھ وابستہ کرنا ہے کہ۔۔ جو نصاب تعلیم پڑھ کر بچے اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے بن جائیں، ہمیں اپنے بچوں کو وہ نصاب تعلیم پڑھانا ہے کہ جس نصاب تعلیم کو پڑھ کر ان کی آنکھوں میں حیاء اور ماں باپ کا احترام غالب رہے۔

بعض جاہل لوگ مولویوں کو طعنے دیتے ہیں کہ ان کا تو کام ہی کفر اور غداری کے فتوے بانٹنا ہے۔۔۔ یاد رہے کہ حسین حقانی کو غدار کسی مولوی نے نہیں کہا تھا، ’’ڈان لیکس‘‘ کو غداری کا واقعہ کسی مولوی کے فتوے کی روشنی میں نہیں قرار دیا گیا۔۔۔

بلکہ حسین حقانی ہو یا ڈان لیکس قومی ادارے انہیں غدار قرار دے رہے ہیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online