Bismillah

672

۶تا۱۲ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۴تا۲۰دسمبر۲۰۱۸ء

بھارتی آرمی چیف اور اس کی دہشتگرد تنظیمیں (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی) (2)

Qalam Talwar 661 - Naveed Masood Hashmi - Bharti Army Chief

بھارتی آرمی چیف اور اس کی دہشتگرد تنظیمیں

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 661)

بھارت کے آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے‘‘، بات یہیں پر نہیں رُکی، بلکہ اگلے ہی دن بھارتی آرمی چیف نے سرجیکل سٹرائیک کی ایک اور دھمکی پاکستان کو دے ڈالی۔

بھارتیوں کی دھمکیوں کے جواب میں جب پاکستانی وزیراعظم نے یہ کہا کہ’’بڑے عہدے پر بیٹھے چھوٹے شخص کی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔‘‘

تو ایسے لگا کہ پاکستانی وزیراعظم کی اس بات کی پاکستانی میڈیا اور سیاسی جماعتوں میں گھسی ہوئی بعض انڈین بدروحوں کو نریندر مودی سے زیادہ تکلیف محسوس ہوئی، مطلب یہ کہ بھارت کا آرمی چیف جس طرح سے چاہے پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہے مگر پاکستان کے وزیراعظم کو زبان پر تالا ڈال لینا چاہئے، سوال یہ ہے کہ کیا بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت کی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہی ہیں؟

ہر گز نہیں، ہمیں دشمن ملک کے آرمی چیف کی دن دیہاڑے کھلی دھمکیوں کو محض گیدڑ بھبھکیاں قرار دے کر بھلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔۔ بھارتی آرمی چیف کی ان کھلی دھمکیوں کو۔۔۔ محض گیدڑ بھبھکیاں قرار دے کے پاکستانی وزیراعظم کے نریندر مودی کے خلاف دیئے جانے والے بیان کی مذمت کرنے والے بھارتی پٹاری کے دانش چوروں کو کوئی بتائے کہ۔۔۔ کیا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا خون بہانے میں کسی بخل سے کام لے رہی ہے؟ کیا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا حاضر سروس آفیسر کل بھوشن سنگھ اس سے قبل پاکستان سے گرفتار نہیں ہو چکا؟ بلوچستان اور کراچی سے لیکر وزیرستان کے پہاڑوں تک۔۔۔ بم دھماکوں اور دہشتگردی کے دیگر متعدد واقعات میں ملوث، بھارتی ہاتھ ثابت نہیں ہو چکے؟کیا1971ء میں پاکستان کا ایک حصہ کاٹ کر۔۔۔ اسے بنگلہ دیش بنانا بھارتی کارنامہ نہیں ہے؟ بھارتی پٹاری کے دانش چور اس طرف والے ہوں یا واہگہ پار والے۔۔۔ وہ یہ بات خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بے پناہ قربانیوں کو پس پشت ڈال کر ۔۔۔ اس خطے میں نہ پائیدار مذاکرت ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کبھی امن قائم ہوگا؟’’آزادی‘‘ کشمیری مسلمانوں کا جائزحق ہے۔۔۔ اور یہ حق انہیں مل کر رہے گا، ( ان شاء اللہ)

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ممتاز جہادی تنظیم جیش محمدﷺ اور دیگر تنظیموں کے جانبازوں نے اپنی مضبوط عسکری کارروائیوں کے ذریعے۔۔۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی اور نریندر مودی کی راتوں کی نیند حرام کر رکھی ہے ، اوربھارت، ایشیا کا وہ خطرناک ملک ہے کہ جس میں انتہا پسند ہندوؤں کی درجنوں مسلح انتہا پسند تنظمیں بھارت میں بسنے والی اقلیتوں خواہ وہ مسلمان ہوں یا عیسائی کے خلف مسلسل متحرک رہتی ہیں۔

ان ہندو دہشتگرد تنظیموں کا مقصد ہی مسلمانوں کے خلاف فسادات برپا کرنا، مسلمانوں کی مساجد پر حملے کرنا اور مساجد پر قبضے کرنا ہے، ان ہندو دہشتگرد تنظیموں کی ہندوستان میں بننے والی ہر حکومت اور بھارتی فوج نے ہمیشہ سرپرستی کی۔

ذیل میں بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف کام کرنے والی کچھ تنظیموں کا مختصر کا ذکر کیا جاتا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔

1)…وشوا ہندو پریشد: اس انتہا پسند ہندو مہا سبھائی تنظیم کے بیس ہزار سے زائد یونٹ کام کر رہے ہیں۔ گودھر، امرناتھ، کھنڈامل میں کئے جانے والے بم دھماکوں کے پیچھے اسی تنظیم کا ہاتھ تھا۔31اکتوبر1984ء کو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد تین دنوں میں اس تنظیم کے انتہا پسندوں نے سات ہزار سے زائد سکھوں کو قتل کیا اور ان کے گھروں کو جلا دیا۔

2)… ونواسی کلیان: ہندوؤں کی یہ نیم فوجی تنظیم اڑیسہ اور کیرالہ میں دہشت کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اب تک سینکڑوں ایسے لوگوں کوقتل کر چکی ہے جو پہلے ہندو تھے لیکن بعد میں عیسائی ہو گئے۔ یہ تنظیم کیرالہ اور اڑیسہ میں پچاس سے زائد گرجا گھروں اور سینکڑوں مکانات نذر آتش کر نے کے علاوہ دس ہزار سے زائد عیسائیوں کو ہلا ک کر چکی ہے۔

3)… ہندوتوابریگیڈ:مذہبی جنون کو ہوا دینے والی ہندوؤں کی اس تنظیم کو امریکہ اور برطانیہ میں مقیم ہندو تنظیموں کی طرف سے بھاری رقوم بھیجی جاتی ہیں اس تنظیم کے کارکنوں کو جدید قسم کی تربیت دینے کے بعد گولہ بارود اور گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔

4)…سناتن سنستا: اس تنظیم میں انتہائی ماہر بم باز شامل ہیں اور یہ دہشتگر تنظیم بنیاد پرست ہندو نوجوانوں کو بھرتی کرتی ہے۔ تھان اور واشی میں جودھا اکبرفلم دکھانے والے تھیڑ کی پارکنگ میں بم دھماکے اسی تنظیم نے کیے تھے۔

5)… بجرنگ دَل: یہ وشواہندو پریشد کا یوتھ ونگ ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے موقعہ پر اسی تنظیم نے سینکڑوں مسلمان عورتوں اور بچوں کو قتل کیا۔ عیسائی پادریوں کے قتل اور ننوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی یہ گروپ پیش پیش ہے۔ مشنری گراہم سٹین کو اسی گروپ نے قتل کیا۔ نرودہ اور پاتیا میں نواسی مسلمانوں کو مارا۔ اس تنظیم کو امریکہ اور برطانیہ سے بھاری سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔

6)… جنتا راج: یہ انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی ایک شاخ ہے جس نے مالی گاؤں دھماکوں کیلئے دہشتگردوں کو لاجسٹک سپورٹ دی۔ گجرات میں2000ء سے زائد مسلمانوں کے قتل عام میں یہ گروپ ملوث تھا۔

7 )…ہندو مونانی: یہ راشٹریہ سیوک سنگھ کا دہشتگرد گروپ ہے۔ تامل ناڈو میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف یہی گروپ کارروائیاں کرتا ہے۔

8)…راشٹریہ جگران منچ: راشٹریہ سیوک سنگ سے 2006ء میں علیحدہ ہونے والا یہ گروپ مذہبی منافرت اور انتہا پسندی پھیلاتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بٹالہ میں(نعوذ باللہ) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک کارٹون اسی گروپ نے بنایا۔ سمجھوتہ ایکسپریس اور موداسا بم دھماکوں کی مرکزی کردار’’سادھوی پرگیا‘‘ بھی اسی تنظیم کے ساتھ کام کرتی رہتی ہے۔

9)… بندے ماترم جن کلیان سمیتی: بمبئی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق یہ دہشتگرد تنظیم بم بنانے میں انتہائی مہارت رکھتی ہے اور مدہیہ پردیش کے مالوہ ریجن میں دشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

10)…راشٹر وادی سینا: اس تنظیم کے لوگ بارود بنانے، بم بنانے اور اسے استعمال کرنے کے ماہر جانے جاتے ہیں۔ عیسائی اور مسلم آبادیوں مسجدوں اور گرجا گھروں میں بم دھماکوں میں راشٹریہ سینا کے لوگ ملوث پائے گئے ہیں۔

11)…مہاراشٹرنریمان سینا: اس تنظیم کا مقصد مہاراشٹر میں آباد تمام اقلیتوں کو ہندو کرنا یا پھر انہیں یہاں سے نکالنا ہے۔ ممبئی میں مقیم وہ لوگ جو باہر سے آئے ہیں اور اس کی تنظیم کا حصہ نہیں بنتے یہ انہیں بسوں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میںداخل نہیں ہونے دیتی اور ان پر آئے روز تشدد کیا جاتا ہے۔

12)… ابھیناوبھارت: یہ دہشتگرد تنظیم بھارتی فوج کے کیپٹن سے لیکر لیفٹیننٹ جنرل تک حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں پر مشتمل ہے۔ جس کی شاخیں بھارت کی تمام ریاستوں میں قائم ہیں۔ گودھر،امرناتھ، کھنڈامل میں اس تنظیم نے مسلم کشی کی انتہا کر دی۔ موداسا کی ایک درگاہ میں بم دھماکے کر کے اسی تنظیم نے درجنوں مسلمانوں کو ہلاک کیا۔2007ء میں کرنل پروہیت اور میجر رامیش اپادیا نے پانی پت کے قریب پاکستان جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم نصب کئے تھے جن سے69پاکستانی شہید اور 125 زخمی ہوئے۔

13)… درگاہ واہنی: اسلام دشمن اور ہندو بنیاد پرست عورتوں کی یہ تنظیم بجرنگ دل کا حصہ ہے۔ اس کی سربراہ مشہور دہشتگرد سادھوی ریتامبر ہے۔ اس گروپ نے گجرات کے فسادات اوراجودھیا میں بابری مسجد کی شہادت اور مسلم عورتوں اور بچوں کے قتل عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

14)…سانتا سنستھا: یہ انتہا پسند ہندو گروپ بم بنانے اور مسلم نتظیموں کے کارکنوں کے گھر جلانے میں مشہور ہے۔ گاد کری رنگیتی تھیٹر کی کارپارکنگ میں بم نصب کرنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں اسی گروپ کا نام سامنے آیا۔

15)… آل آسام سٹوڈنٹس یونین: آسام کی اس ہندو تنظیم نے تین ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی مسلمانوں، عورتوں،بچوں کوقتل کیااور ان کی جھگیاں جلائیں۔ اس دہشتگردتنطیم کے لیڈر ’’پرفولا مہنت‘‘ کو اس کارکردگی پر بعد میں آسام کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔

16)…سنگھ پریوار: دہشتگرد بھارت کی تمام ریاستوں سے ہندو نوجوان لڑکوںاور لڑکیوں میں سنگھ پریوار مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔پاکستان میں را کے تعاون سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ بھارتی فوج اور را کی مدد سے مسلم دشمن سوچ رکھنے والے انتہا پسند نوجوانوں کو بھرتی کر کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ حیدر آباد کی مکہ مسجد میں خون ریز بم دھماکے ، چٹی سنگھ پورہ مقبوضہ کشمیر میں چھتیس سکھوں کا قتل عام اسی تنظیم کی کارروئیاں ہیں۔

17)…شیو سینا: بال ٹھاکرے کی اس بدنام زمانہ تنظیم میں اسلام اور مسلمانوں کی دشمنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اس نے پوری بھارتی حکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجسی را اس کے ذریعے پورے بھارت اور بیرونی ممالک میں ایجنٹ بھرتی کرتی ہے۔ شیوسینا کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسیاں دوسری دہشتگرد تنظیموں سے رابطہ کرتی ہیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online