Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

آؤ ڈاکٹر عافیہ کے لئے دعاء کریں (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی)

Qalam Talwar 664 - Naveed Masood Hashmi - Ayo Dr Afia k liye dua karein

آؤ ڈاکٹر عافیہ کے لئے دعاء کریں

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 664)

قوم کی پاکباز بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے19اکتوبر کو’’  عافیہ‘‘ بہن کی رہائی کیلئے عالمی یومِ دُعا منانے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی قید وبند کی صعوبتوں میں مبتلاء پاکستانی بیٹی کی رہائی کیلئے19اکتوبر بروز جمعۃ المبارک اللہ کے حضور گڑگڑا کر اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کریں، انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ کوالالمپور کے مرکزی تبلیغی اجتماع کے علاوہ، امریکہ، یورپ، ایشیاء، اور ساؤتھ افریقہ کے مسلمان بھی19 اکتوبر ۔۔۔ پاکستان کی اس مظلوم بیٹی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں گے۔۔۔

 15 سال ہونے کو ہیں حضرت محمد کریمﷺ کی امت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ظلم و دہشت کی علامت امریکہ کے بیہمانہ مظالم سہتے ہوئے۔۔۔ ان15سالوں میں وہ کون سا ظلم ہے کہ جو امریکیوں نے قوم کی اس بیٹی پر نہ ڈھایا ہو؟ کون سا ستم ہے جو اس کے ساتھ روا نہ رکھا گیا ہو؟

آج جو پرویز مشرف پُراَسرار بیماریوں کا شکار ہو کر ۔۔۔ رعشے اور کپکپاہٹ کی وجہ سے چائے کا کپ اور موبائل تھامنے سے بھی عاجز ہوا جا رہا ہے، اسی ’’رُسوائے زمانہ‘‘ کے تاریک دور میں ڈاکٹر عافیہ کو اس کے 3کمسن بچوں سمیت اِغواء کر کے امریکہ کے ہاتھ ڈالروں کے عوض فروخت کیا گیا تھا، رُسوائے زمانہ پرویز مشرف دیکھنے والی آنکھوں کے لئے آہستہ، آہستہ نشانِ عبرت بنتا چلا جارہا ہے، شائد ہی کسی پاکستانی کا دل  ہو کہ جس سے اس رسواکن ڈکٹیٹر کے لئے بدعاء نہ نکلی ہو؟

کیا لبرل اور سیکولر بیٹیوں والے نہیں ہوتے؟ کیا لبرلر اور سیکولرز کی مائیں، بہنیں نہیں ہوتیں؟ یقینا ہوتی ہیں۔۔۔ چند دن پہلے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بعض لبرل دوستوں کے ساتھ بیٹھا گپ شپ کر رہا تھا کہ اس دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا موضوع چھڑ گیا۔۔۔

 اس خاکسار نے ان لبرلز دوستوں کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔ چھوڑو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تمہارا اس سے کیا تعلق اور واسطہ؟ تم تو ٹھہرے لبرل اور سیکولر؟ میرا طعنہ سن کر ان میں سے ایک تو جیسے پھٹ ہی پڑا۔۔۔ اس نے  کہا کہ ہاشمی صاحب! خدا کیلئے ایسا ظالمانہ اِلزام تو نہ لگائیں۔۔۔ نہ جانے وہ کون سے بدبخت اور سیاہ دل سیکولرز ہیں کہ۔۔۔ جنہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ڈھانے جانے والے مظالم کی خبریں سن کر خوشی محسوس ہوتی ہوگی؟میری بیوی اوربیٹیاں ہر مہینے گھر میں سورۃ یسیں کی تلاوت کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرتی ہیں۔۔۔ دوسرا لبرل دوست بولا کہ۔۔۔ کاش کہ ہمارے اختیار میں ہوتا کہ ہم اس قبیح ترین جرم میں پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتے۔۔۔ تیسرے لبرل دوست نے مجھے ناصحانہ انداز میں کھانے کی کوشش کی۔۔۔ کہ لبرل اور سیکولر ہونے اور ہندو و یہود و نصاریٰ کے غلامانہ مائینڈ سیٹ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ جو یہود و ہنود اور نصاری کی غلامی کا ذھن رکھتے ہیں۔۔۔ ہم انہیں لبرل  نہیں سمجھتے۔۔۔

پرویز مشرف نے اپنے تاریک دور میں، انسانون، کو امریکیوں کے ہاتھوں فروخت کر کے ڈالر کمانے کا جو دھندا شروع کیا تھا۔۔۔ اس نے پتھر کے زمانے میں، جنگل بیابانوں میں رہنے والوں کو بھی شرمندہ کر دیا۔۔۔ اس بدترین شخص کی منافقت کا اندازہ لگائیے کہ اس کی زبان روشن خیالی کا نعرہ اُگلتی تھی۔۔۔ مگر اس کا عمل ڈالروں کے عوض انسانوں کو امریکیوں کے ہاتھوں فروخت کرنا تھا۔۔۔ آج کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔۔۔ رسوائے زمانہ پرویز مشرف شدید رعشہ کی بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔۔۔

 آج کوئی باڈی گارڈ، کوئی ڈاکٹر، کوئی جارج ڈبلیو بش، کوئی کولن پاول اپنے غلام کو بچا سکتا ہے تو بچا لے؟ کیونکہ ذمہ دار ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ پرویز مشرف ایک ایسی خوفناک، موذی پُر اَسرار بیماری کا شکار ہو چکا ہے کہ جسے انتہائی’’خفیہ‘‘ رکھا جا رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں مسلمانوں کے ڈالروںکے عوض  فروخت کرنے والا یہ’’ننگ‘‘ انسانیت پاکستانی عدالتوں سے بچ بھی گیا تو پروردگار کی عدالت سے کبھی چھٹکارا نہ پا سکے گا۔۔۔

کوئی بتا سکتا ہے تو مجھے ضرور بتائے کہ ۔۔۔ کیا اس سے قبل یہود و نصاریٰ کا غلام بن کر مسلمانوں پرظلم ڈھانے والے کسی ظالم نے۔۔۔ دنیا میں عزت پائی ہے کہ جو یہ رسواکن ڈکٹیڑ عزت پالے گا؟ ہرگز نہیں، پرویز مشرف جیسے امریکی غلاموں کی جگہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوا کرتی ہے، اگر کسی کو یقین نہ آئے تو دیکھ لے۔۔۔ جس ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو اغواء کر کے ڈالروں کے بدلے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔۔ وہ تو امریکہ کے زندان خانوں میں رہ کر بھی پاکستانی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، قوم اس کی رہائی کیلئے دُعائیں کرتی ہے، رب کے حضور التجائیں کرتی ہے۔۔ اپنے حکمرانوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانے کے مطالبے کرتی ہے۔۔۔ لیکن وہ پرویز مشرف کو جو دس  سالوں تک اس ملک کے سیاہ و سفید کا مالک بن کر بیٹھا رہا۔۔۔ پاکستانی قوم اس کے لئے بد دعائیں کرتی ہے، اسے جیل کی کال کوٹھری اور پھانسی کے پھندے پر جھولتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے؟

پاکستانی قوم ڈاکٹر عافیہ کو اون کرتی ہے اور پرویز مشرف کو ڈس اون، کیوں؟ شائد اسلئے کہ یہ قوم خاتم الانبیاء ﷺ کے اس فرمان عالی شان کوجانتی ہے کہ جس میں آپﷺ نے فرمایاکہ’’ جس شخص  نے کسی سے محبت کی تو اللہ کے لئے، کسی سے بعض رکھا تو اللہ کیلئے رکھا، کسی کو کچھ دیا تواللہ کیلئے دیا، کسی سے کچھ روکا تو اللہ کیلئے روکا، اس شخص کا ایمان مکمل ہو گیا۔ (ابو داؤد شریف)

ہمیں پاکباز بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اللہ کی رضا کیلئے عقیدت ہے، اور اس کو فروخت  کرکے ڈالرکمانے والے بدمعاش ہوں ، یا اس پر ظلم ڈھانے والے خناس ہمیں ان سب سے اللہ کیلئے نفرت ہے۔۔۔

محترمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قرآن پاک کی حافظہ ، عالمہ اور نیورو سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ہولڈر تھیں، اس لئے اگر ان کی بہن محترمہ فوزیہ صدیقی نے19اکتوبر بروز جمعۃالمبارک کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے یوم دعاء کی اپیل کی ہے۔۔۔توپوری قوم کو اس پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی پاکباز بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہئے ، کیونکہ یہ بھی حدیث رسولﷺ ہے کہ’’دعا مومن کا ہتھیار(طاقت) ہے‘‘ اور علماء حق کا اس پر اجماع ہے کہ اگر کوئی مسلمان عورت غیر مسلموں کی قید میں ہو تو ہر مسلم مرد اور عورت پر فرض ہے کہ وہ اس کی رہائی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرے۔۔۔

…٭…

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online