Bismillah

652

۶ تا۱۲ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۲۰تا۲۶جولائی۲۰۱۸ء

شرم و حیا (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی)

Qalam Talwar 566 - Naveed Masood Hashmi - Sharam o Haya

شرم و حیا

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 566)

ایک سیالکوٹی وزیر نے حکومت کی مخالف جماعت کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’کچھ شرم ہوتی ہے حیاء ہوتی ہے‘‘ جیسے الفاظ ادا کئے تو میڈیا  نے ان الفاظ کی اس قدر تشہیر کی کہ اب بعض مولوی صاحبان بھی اپنی تقریروں میں سیالکوتی وزیر کا نام لے کر یہ الفاظ دوسرے مخالفین کے لئے استعمال کرتے ہیں... یہ ’’شرم ‘‘ کیا ہوتی ہے؟ اور حیاء کسے کہتے ہیں ؟ اس کا اسلام کی روشنی میں مختصر جائزہ لیتے ہیں۔

قرآن حکیم میں شرم و حیا ء کو اپنانے کی واضح تلقین کی گئی ہے سورۃ الانعام کی آ یت نمبر151میں ارشاد ربانی ہے کہ ترجمہ ’’اور بے شرمی کی با توں کے قریب بھی نہ جا ئو خواہ وہ کھلی ہو ں یا چھپی ‘‘قرآ ن حکیم میں سورۃ النور کی آ یت نمبر31میں ارشادربانی ہے کہ ترجمہ ’’اے نبی ﷺمسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگا ہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگا ہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کے مواقع کو ظا ہر نہ کریں مگر اس میں جو کھلا رہتا ہے اوراپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں ‘‘

نبی کریم ﷺ نے فرما یا کہ ہر مذہب کے ما ننے والوں کی کچھ خا ص صفا ت و عادات ہو تیں ہیں (جو ان کی پہچان ہو تی ہیں )تو اسلا م کی خا ص صفت و عادت (جو مسلمانوں کی امتیا زی شان ہو نی چاہیے )وہ شرم حیا کی عادت ہے۔ (سنن ابن ما جہ 308)

حضرت ابو ہریرہؓسے مروی ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: ’’حیا ء ایمان کی حصہ ہے اور ایمان کا تعلق جنت سے ہے اور فحش کلامی جفا ء کا حصہ ہے اور جفا ء کا تعلق جہنم سے ہے۔ (مسند احمد )

حضرت عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرما یا ’’حیا ء کا نتیجہ صرف خیر ہے ،ایک اور روایت میں ہے کہ حیا ء ساری کی ساری ہی خیر ہے ۔ (بخا ری شریف)

سید نا ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرما یا کہ ’’ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں حیا ء بھی ایمان کی ایک بڑی شا خ ہے (۵)سیدنا انس ؓسے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرما یا ’’جب بھی فحش کسی چیز میں ہو تا ہے وہ اسے عیب دارکر دیتا ہے اور جس چیز میں حیا ء ہو تی ہے و ہ اسے زینت بخشتی ہے ‘‘

(۶)حدیث نبوی ﷺ ہے کہ ’’حیا ء اور کم بو لنا ایمان کی علا مت ہے ‘‘(۷)حضرت سلمان فارسی ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺنے فرما یا ’’تمہا را رب مہربان اور حیا ء والا ہے بندہ جب ہا تھ اٹھا تا ہے تو اسے شرم آ تی ہے ہاتھوں کو خا لی لو ٹا دے (ابو دائود،ترمذی)

(۸)حدیث نبوی ﷺہے کہ حیا ء اور ایمان کو ایک جگہ رکھا ہے ان میں سے جب ایک کو اٹھایا جا تا ہے تو دوسرا بھی ٹھا لیا جا تا ہے (بیہقی)(۹)فرمان رسول ﷺ ہے کہ جس شخص میںشرم و حیا ء نہ رہے تو وہ بڑی سے بڑی بے ہو دگی نا فرمانی اور فساد برپا کر سکتا ہے (صحیح بخا ری)

لہٰذا قرآ ن و حدیث کی تعلیما ت کی روشنی میں آ ج ضرورت اس امر کی ہے کہ حیا ء کو متا ثر کرنے والے ان عوامل یعنی فحش لٹریچر ،غیر میعا ری ادب ،اختلا مردو زن یعنی آ زادنہ میل جول مخلوط تعلیمی ادارے ستر حجا ب بے نیا زی ،نام نہا د تفریحی پرو گرام ،صحبت بد اور غیر وں کی نقال سے دور رہا جا ئے بقو ل شاعر

حیاء نہیں ہے زما نے کی آ نکھ میں باقی

خدا کرے کہ جوانی تیری رہے بے داغ

اسلام میں شرم و حیا ء پرقا ئم رہنا اسلا می شرائط میں سے لا زمی شرط قرار دی گئی ہے جہاں ہر قسم کی بے شرمی سے دور رہنے کی ضروری تلقین کی گئی ہے وہاں عورتوں کو با لخصو ص با پردہ رہنے پر زور دیا گیا ہے کیونکہ شرم و حیا ہی مسلما نوں کی امتیا زی شان ہے حیا ء جہنم سے دوری اور جنت میںجا نے کا سبب ہے ۔سرتاسہ خیر ہی خیر ہے مسلما ن کی زینت اور جزو ایمان ہے ۔الغرض حیا ء و ایمان با ہم لا زم و ملزام ہیں اور جوانی کا حیا ء تو واقعی بے داغ کردار کا  طرئہ امتیا ز ہے شاہد شاعر اسی لئے کہہ گیا ہے کہ

در جوا نی توبہ کردن شیوہ پیغمبری

وقت پیری گرگ ظالم می شود پرہیز گار

اب آتے ہیں دسرے موضوع کی طرف...دینی مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دینے والے پرویز رشید کو وزارت اطلاعات سے فارغ کر دیا گیا، ان کا وزارت سے نکالا جانا قومی سلامتی کے خلاف خبر کے لیک ہونے سے متعلق ہے، وقت اور حالات و واقعات نے ثابت کر دیا کہ انگلش مارکہ لادین عناصر ہی اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے دشمن ہیں... دینی مدارس اگر خدانخواستہ جہالت کی فیکٹریاں ہوتیں تو کوئی پرویز رشید جیسا وہاں سے بھی نکل پڑتا، مگر زمینی حقیقت یہ ہے کہ دینی مدارس کے 25سے 30لاکھ طلباء و علماء میں کوئی ایک بھی ایس انہیں کہ جو پرویز رشید کی طرح ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والا ہو۔

صرف پرویز رشید ہی نہیں... ایسے کئی اور ن لیگی کاٹھے لبرلز کے مکروہ چہرے بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو کر رہیں گے کہ جو عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online