Bismillah

613

۲۲تا۲۸محرم الحرام۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۳تا۱۹اکتوبر۲۰۱۷ء

ہندوستان میں صف ماتم مگرکیوں؟ (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی)

Qalam Talwar 604 - Naveed Masood Hashmi - Hindustan mein Saf e Matam

ہندوستان میں صف ماتم مگرکیوں؟

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 604)

خدا اقتدار دے کر بھی ذلتوں اور رسوائیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گرا سکتا ہے۔۔۔ اگرکسی کو یقین نہ آئے تو اسے چاہئے کہ۔۔۔۔ وہ شریف خاندان کا حال دیکھ لے؟

یہ چلے تھے ایک اسلامی نظریاتی مملکت کو’’لبرل‘‘ اور’’سیکولر‘‘ بنانے..ا نہیں،’’اللہ‘‘ ’’رام‘‘ اور ’’بھگوان‘‘ میں فرق نظر آنا بند ہو گیاتھا۔۔۔ دیوالی کے موقع پر انہیں ہندوؤں کے رنگ میں رنگے جانے کا بڑا شوق تھا، جمعۃ المبارک کی چھٹی ختم کر کے عیسائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انہوں نے اتوار کی چھٹی کی۔۔۔ رائے ونڈ جیسے شہر میں انہوں نے محل بنایا تو اس کا نام بھی انہوں نے’’جاتی امراء‘‘ رکھا۔۔۔ یعنی’’بے چاروں‘‘ کو ہندوستانی’’جاتی امراء‘‘ سے بڑا پیار تھا۔

’’جندال‘‘جیسے خونی کھرب پتی کے وہ ایسے ’’سجن‘‘ تھے کہ اسے بغیر ویزے واجازت نامے کے ہی۔۔۔ مری لے گئے، بدنام زمانہ دہشتگرد نریندر مودی سے توان کی ایسی گاڑھی چھنتی تھی کہ۔۔۔ اسے نہ صرف اپنی پوتی کی شادی میں بلایا۔۔۔ بلکہ اس کی دی ہوئی پگڑی کو بھی۔۔۔ اپنے سرپر سجایا، کل بھوشن جیسے خونی دہشت گرد کا نام تو۔۔۔۔ نواز شریف کی زبان پر چڑھتا ہی نہیںتھا۔۔۔ ممکن ہے کہ اس کی وجہ بھی اس کا ہندوستانی ہونا ہی ہو۔

پٹھانکوٹ میں انڈین فضائی اڈے پر۔۔۔ کشمیری مجاہدین نے حملہ کیا۔۔۔ موصوف نے اس کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کروایا۔۔۔ پھر کشمیر کے جہاد سے محبت کرنے والے پنجابی اور سرائیکی ماؤں کے بیٹوں کی کمبختی آگئی۔۔۔ بلاجواز چھاپے، گرفتاریاں اور گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کر دینا ان کا مقدر بنا دیا گیا۔

مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور کشمیری مجاہدین پر پاکستانی سر زمین تنگ کر کے بھارت کی مدد کرنے کے الزامات بھی۔۔۔ ان پر لگتے رہے۔

امریکہ اور یورپ کی خوشنودی کیلئے عاشق رسول غازی ممتاز قادری کو پھانسی اور توہین رسالت کے مرتکبین چار بدترین بلاگرز کو ملک سے فرار کروانا، یہ کارنامہ بھی انہی کی حکومت کے حصے میں آیا۔

وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری کے بقول، موصوف کا چار سالہ دور حکومت پنجاب کے دینی مدارس کے مظلوم علماء، طلباء اور دینی حلقوں کیلئے نہایت کٹھن دور ثابت ہوا، پچھلے ادوارِ حکومت کی طرح پنجاب میںجعلی پولیس مقابلوں میں ۔۔۔ مذہبی کارکنوںکا مارا جانا ، ان کی حکمرانی کا طرہ امتیاز ٹھہرا۔

میں نے نہ فرعون دیکھا، نہ نمرود دیکھا اورنہ شداد دیکھا، مگر انہیں پڑھا ضرور۔۔۔ نواز شریف تکبر اوررعونت کی جن بلندیوں پر فائز ہو چکے تھے۔۔۔ اس سے آگے پھر یہی رسوائیاں اور ذلتیں تھیں ،یعنی

رسوائیاں سمیٹ کر سارے جہان کی

جب کچھ بھی نہ بن پڑا تو شریف خاندان بنا دیا

ہائے ربا! یہ کیسی رسوائی ہے۔۔۔ کہ جس’’رسوائی‘‘ کے حوالے سے تو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا؟ یعنی کہ حاضر سروس وزیراعظم کو پہلے عدالت عظمیٰ کے دو ججوں نے اور بعد ازاں لارجز بینچ کے تمام پانچ فاضل ججوں نے متفقہ طور پر انہیں نااہل قرار دے دیا۔۔۔ نواز شریف نا اہل ہوئے۔۔۔ رات گئی۔۔۔ بات گئی۔۔۔ کچھ بھی نہ ہوا۔۔۔ نہ ہمالیہ رویا، نہ سمندر خشک ہوئے۔۔ نہ دریا بپھرے۔۔۔ نہ ٹریفک رُکی، نہ ہڑتال ہوئی، نہ کوئی کاروبار زندگی معطل ہوا۔

بلکہ اب تو عبوری وزیراعظم کے طور پر شاہد خاقان عباسی۔۔ اور مستقل وزیراعظم کے طور پر۔۔ شہباز شریف مبارک بادیں سمیٹ رہے ہیں۔۔۔ خوشیاں منا رہے ہیں۔۔۔ مٹھائیاںتقسیم کر رہے ہیں۔۔۔

اور پھر جو خدا کی بے آواز لاٹھی کی زد میں آ جائے ۔۔۔ تو اسے کوئی دوسرا بچا بھی کیسے سکتا؟

کوئی ہے جو انہیں بتائے کہ۔۔۔ پاکستان نہ لبرل اورنہ سیکولر بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی رہے گا( ان شاء اللہ)

اللہ نے توآپ سے اقتدار چھین لیا، اب نریندر مودی کا ’’رام‘‘، بھگوان یا’’گاؤماتا‘‘۔۔۔ روک سکتے ہیں تو انہیں کہوروک کر دکھائیں؟

پاکستان کے عوام اس بات پر بھی حیران و پریشان ہیں کہ۔۔۔ آخر نواز شریف کی نااہلی کی خبر پر بھارت میں صف ماتم کیو ں بچھی؟ہندوستانی فوج کے پسندیدہ اخبار ہندوستان ٹائمز نے یہ بات کیوں لکھی کہ’’نواز شریف کے دباؤ کے باعث کشمیری گروپوں کو پاکستان سے مدد نہیں مل رہی تھی۔۔۔ جس کی وجہ سے کشمیری تنظیموں کے پاس فنڈز اور اسلحے کی کمی ہے‘‘ نواز شریف کو پاکستانی فوج کا مخالف قرار دیتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ’’ہٹائے جانے کی وجہ سے نواز شریف کا سیاست میں اثر و رسوخ کم ہوجانے کی وجہ سے بھارت کی دشمن پاک فوج کا اثر بڑھ جائے گا‘‘

نواز شریف کی رخصتی پر دہلی میں بچھنے والی صف ماتم پریہی کہا جا سکتا ہے کہ’’کچھ تو ہے کہ جس کی پردہ داری ہے؟‘‘

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online