Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

افادات اکابر۔ 648

 افادات اکابر

(شمارہ 648)

علماء کی صحبت کے بغیر علم، آزمائش و اِبتلاء ہے۔

 دنیامیں ہر کمال کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ صاحبِ کمال کی خدمت میں رہ کر وہ کمال حاصل کر لیا جائے ،معمولی سے معمولی صنائع اورعام سے عام پیشوں کے لئے بھی کسی اُستاد ورہنما کی ضرورت مسلّم، بغیر اُستاد کے نِری عقل و ذہانت اور طباعی سے کوئی کمال صحیح طور پر حاصل نہیں ہو سکتا۔ انجینئری ہو یا ڈاکٹری اور طبابت ہو، ہر صنعت و حرفت کے لئے ابتداء ً  عقل کی رہنمائی کے لئے کسی استاذ کی حاجت یقینی ہے۔

جب انسانی عقل کے پیدا کردہ فنون وعلوم کے حاصل کرنے کے لئے ایک کامل کی صحبت ضروری ہے تو علوم نبوت اورمعارفِ انبیاء اور حقائق شریعت کے لئے استاذ و رہنما سے کیسے استغناء ہو سکتا ہے؟کیونکہ یہ علوم و معارف تو عقل و اِدراک کے دائرے سے بالا تر ہیں اور وحیِ ربانی کے ذریعہ سے اُمت کو پہنچے ہیں، آسمانی تربیت اور ربانی ہدایت واِرشاد کے ذریعہ سے اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے، پھر ان ربانی علوم میں الفاظ سے زیادہ مربی کی تو جہات اور اس کی عملی صحبت کو دخل ہوتاہے اور تعلیم سے زیادہ ذہنی و فکری اور عملی تربیت ضروری ہے اس لئے جتنی طویل صحبت ہوگی زیادہ کمال نصیب ہوگا اور مربی و رہنما جتنا باکمال ہوگا اتنا زیادہ فائدہ اور کمال حاصل ہوگا ۔

( بصائر وعبر ، حصہ اول،ص ۲۹۸)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online