Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔648)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 648)

ادھر ہم نے فرمادیا:اے آگ! ابراہیم کے لیے ٹھنڈک اور سلامتی بن جا۔‘‘ انہوں نے تو اپنے طور پر ابراہیم کے خلاف بڑا منصوبہ بنایا تھا مگر ہم نے ان کو مکمل طو پر ناکام کردیا۔ پھر ہم نے ابراہیم اور لوط کو ان سے بچا کر اس علاقے میں بھیج دیا جس میں ہم نے جہان والوں کے لیے برکات رکھی ہیں۔ وہاں ہم نے اس کو نہ صرف (بیٹا) اسحق بلکہ پوتا یعقوب بھی عطا فرمایا اور ان سب کو نیک اور صالح بنایا۔‘‘ (الانبیائ:۲۱/۵۱…۷۲)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’جب ابراہیم( علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کہا:’’کیا آپ بے جان مورتیوں کومعبود بناتے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ اور آپ کی قوم واضح گمراہی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم اس طرح ابراہیم کو آسمان وزمین کے حقائق دِکھاتے رہتے تھے تاکہ وہ یقین رکھنے والوں میں شامل ہوجائے( اور ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا) جب رات چھاگئی تو اس نے ایک ستارہ دیکھ کر کہا:’’یہ میرا رب ہوسکتا ہے‘‘۔ لیکن جب وہ ڈوب گیا تو کہنے لگے:’’میں ڈوب جانے والوں کو پسند نہیں کر سکتا۔‘‘پھر جب چاند کو چمکتے دیکھا تو کہنے لگے:’’یہ میرا رب ہوسکتا ہے‘‘۔ لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے:’’اگر میرے پروردگار نے میری رہنمائی نہ فرمائی تو میں سیدھے راستے تک نہ پہنچ سکوں گا۔‘‘ پھر جب سورج کوچمکتے دیکھا تو کہا:’’یہ میرارب ہے کہ یہ ان سے بڑا ہے۔‘‘ لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے:

’’اے میری قوم!میں ان تمام چیزوں سے بَری ہوں جن کو تم نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے۔ میں تو ان سب کو چھوڑ کر اپنا چہرہ سیدھا کرتا ہوں اس ذات کی طرف جس نے تمام آسمان وزمین پیدا فرمائے اور میں مشرک نہیں۔‘‘

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-648

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online