Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 648

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 648)

اور ہاں بھلا میں اس سے کیونکر محبت نہ کروں کہ میرے بارے میں ساری تدبیر اسی کے ہاتھوں انجام پاتی ہے اور بالآخر اسی کے دربار میں پھر جا حاضر ہونا ہے، دنیا بھر کی ہر حسین سے حسین اور محبوب سے محبوب چیز وہی بنانے والا ہے وہی اسے حسن دیتا اور زینت بخشتا ہے اور قلوب میں اس کے لئے کشش پیدا کرتا ہے۔

 جب یہ حسین و جمیل اور مرغوب محبوب مقدوراشیاء ایسی ہیں تو انکا بنانے والا کامل قدرت رکھنے والا ان مصنوعات و مقدورات سے کس قدر بڑھ کر حسین ہوگا؟ عجیب صنعتوں کا مالک مصنوع سے اکمل ترین ہے اور ادراک کی حقیقت اپنی معرفت میں مدرک سے کہیں زیادہ لذیذ ہے۔

 اور جب کبھی ہم کوئی عجیب وغریب نقشہ دیکھتے ہیں تو اسے پسند کرنے کی وجہ سے اس کے نقاش کی عظمتوں کی اور اس کی شان کی رفعتوں کو، اس کی حکمت کی وسعتوں کو حد درجہ تک تسلیم کرتے ہیں اور یہی وہ مقام ہے جہاں تک اعلیٰ افکار ترقی کرتے ہیں جبکہ ان کی نظرحیات کے پردوں کو چاک کر کے آگے گزرتی ہے، ایسے میں خالق کی محبت خود بخود پیدا ہونے لگتی ہے اورمصنوعات میں سے جس قدر بھی صنائع کی زیارت اور مشاہدہ ہوتاہے اس قدر اس کی محبت پیدا ہوتی ہے اور قوی ہو کریہی محبت شوق اور اضطراب پیدا کرنے لگتی ہے اور یہیں پر جا کر عارف کا میلان اگر ہیبت اور رُعب کی طرف ہو تو خوف اور اگر کرم و عطا پر نظر لگ گئی تو شدید اُمید پید ا ہوتی ہے اور ہر کوئی اپنے آثار ونتائج کو پاکے رہتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online