Bismillah

652

۶ تا۱۲ذوالقعدہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۲۰تا۲۶جولائی۲۰۱۸ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔651)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 651)

لہٰذا لوگوں کے دل ان کی طرف مائل فرمادے اور ان کو پھلوں والا رزق عطا فرماتا کہ وہ شکر گزار بنیں۔ اے ہمارے پروردگار! تو جانتا ہے جو بھی ہم چھپائیں یاظاہر کریں اور حقیقت یہ ہے کہ آسمان و زمین کی کوئی چیز اللہ پر مخفی نہیں۔ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا فرمائے۔ بلاشبہ میرارب خوب دعائیں سننے والا ہے۔ اے میرے رب کریم! مجھے نماز کا پابند بنا اور میری اولاد کو بھی۔ اے ہمارے پروردگار!

میری دعائیں قبول فرما۔ اے ہمارے پالنہار! جس دن حساب کتاب ہوگا مجھے میرے ماں باپ اور ایمان لانے والوں کو معاف فرمادینا۔‘‘ ( ا بر ا ہیم : ۴ ۱ / ۵ ۳…۴۱)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’بلاشبہ ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے اور سلام کہا۔ ابراہیم نے جوابی سلام کہا اور تھوڑی دیر بعد ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آیا لیکن جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے تو انہیں دشمن سمجھا اور خوف زدہ ہوا۔ وہ کہنے لگے:’’مت گھبرائیے‘‘ ہمیں تو حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔‘‘ (ابراہیم علیہ السلام) کی بیوی ( پاس) کھڑی تھی، وہ ہنس دی۔ ہم نے ( ہمارے فرشتوں نے) اسے اسحاق اور اس کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی۔

وہ کہنے لگی:’’ہائے افسوس! کیا میں اس بڑھاپے میں بچہ جنوں گی جبکہ میرا یہ خاوند بھی بوڑھا ہوچکا ہے، بلاشبہ یہ عجیب بات ہوگی۔‘‘ فرشتے کہنے لگے:’’ کیا تو اللہ کے فیصلے پر تعجب کرتی ہے؟‘‘

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-651

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online