Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 651

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 651)

مزاج میں سلامتی جمع ہوجانے کے بعد منی خروج کا ایسے ہی تقاضا کرتی ہے جیساکہ پیشاب کے خروج کا اور بعض مزاج ایسے نہیں ہوتے جس سے منی کا ذخیرہ کم ہوتا ہے اور اس کے اخراج کا تقاضا بھی نادر ہی ہوتا ہے جبکہ ہمارا کلام صحیح مزاج کے متعلق ہے تو میں کہہ چکا ہوں کہ منی کا زیادہ دیر جمع رہنا امراض پیداکرتا ہے فاسد خیالات اور عشقیہ وساوس و دیگر آفات پیدا ہونے لگتے ہیں۔

 کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک صحیح مزاج والا آدمی اس مادہ کے خروج کے بعد بھی سکون محسوس نہیں کرتا گویا وہ اس شخص کی مانند جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہو رہا غور کرنے پر یوں لگتا ہے کہ یہ صورت دوسری جانب میں خلل کی وجہ سے پیش آتی ہے مثلا یہ کہ وہ بدصورت ہے بد اخلاق ہے یا کوئی اور بیماری اس میں ہے یا اس وجہ سے کہ نفس کا تقاضا ابھی مکمل نہ تھا جس وجہ سے مادہ کا اخراج پورا نہیں ہوتا اس بات کو پہچاننے کی یہ صورت ہے کہ کامل رغبت کے وقت خروج کی مقدار دیکھی جائے اور کم رغبت کے وقت کی بھی، نیز بین الفخذین وطی اور محل نکاح کی وطی کا فرق ایسے ہی باکرہ اور ثیبہ کی وطی کا فرق دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ محل نکاح کو زائد مادہ کے پورا پورا خارج کرنے میں دخل ہے اور نفس کامل لذت اس مادہ کے بوجہ کمال خارج ہونے کی وجہ سے حاصل ہوگی اور اس کا اثر کبھی اولاد پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔

چنانچہ اس جوان جوڑے کا بچہ دوسروں کی بہ نسبت قوی ہوتا ہے جنہوں نے نکاح کافی مدت گزرنے کے بعد کیا اور اس زائد موذی مادہ کے اخراج کی ایک صورت نئی عورت سے نکاح کرنا ہے گو بد صورت ہی ہو اور یہ فائدہ عادت کے ذریعہ حاصل نہیں ہوتا اس کی مثال یوں ہے جیسے ایک کھانیوالے کا پیٹ گوشت روٹی سے اتنا بھر گیا کہ زائد ایک لقمہ کی بھی گنجائش نہیں اب اگر اس پر حلوہ پیش کیا جائے تو کھالے گا اور اس سے بھی اچھی کوئی چیز پیش کے جائے تو کھالے گا کیونکہ جدت میں ایک عجیب لذت ہے وجہ یہ ہے کہ نفس اپنی عادی اور مانوس چیز کی طرف راغب نہیں ہوتا بلکہ غیر معروف کی طرف رغبت کرتا ہے اور اس جدید چیز میں ایک خاص مقصد کی طلب رکھتا ہے اگر اس میں نہ ملے تو کسی اور جدید کی طرف متوجہ ہوتا ہے گویا اس کے علم میں ایک کامل اور خالص مقصد ہے جسے وہ اپنی نظر میں چیز خیال کرتا ہے اس مضمون میں قیامت پر بھی ایک خفی دلیل موجود ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online