Bismillah

671

۲۸ربیع الاول تا۴ربیع الثانی۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۷تا۱۳دسمبر۲۰۱۸ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔663)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 663)

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سفر ہجرت اور مقامات

بابل:یہ تاریخی شہر وسطی عراق میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر آباد تھا۔ اس کے کھنڈر الحلہ نامی شہر کے شمال میں ملتے ہیں۔ اسے سمیری قوم نے آباد کیا تھا۔ ۲۰۰۰ ق م کے لگ بھگ بابل کی پہلی سلطنت پھلی پھولی۔ یہیں نمرود املیس حکمران تھا جس کے حکم پر ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالاگیا۔ حمورابی (۱۷۱۱ تا ۱۶۶۹ ق م) بابل کا عظیم حکمران تھا جس نے تاریخ میں پہلی بار ایک باقاعدہ آئین نافذ کیا۔ بابل کی کلدانی سلطنت ۶۲۶ ت ۵۳۹ ق م کے دوران پروان چڑھی جس کامشہور ترین بادشاہ بخت نصر تھا جس نے ۵۸۶ ق م میں ہیکل سلیمانی مسمار کیا تھا۔ اس سے پہلے سخارب اشوری نے ۶۸۹ ق م میں بابل کو تباہ کیا تھا۔ شاہ فارس کو روش کبیر( ذوالقرنین) نے ۵۳۹ ق م میں بابل پر قبضہ کیا اور سکندر اعظم یونانی نے ۳۳۱ ق م میں بابل فتح کیا اور یہیں ۳۲۳ ق م میں سکندر کی وفات ہوئی۔

بابل قدیم زمانے کا غالباً واحد شہر ہے جسے ہو بہواز سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔ شہر کی فصیل بنا کر اس کے وسط میں عشتار گیٹ بنایا گیا ہے۔ یہاں تیس چالیس فٹ گلی کے دونوں طرف تین چار منزل مکانات تعمیرکیے گئے ہیں اور ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے ایک مکعب کمرے کے اوپر دوسرا مکعب کمرہ رکھا ہوا ہو۔ گویا ملک سبا کی طرح بابل کے مکانات بھی مکمل مکعب شکل کے ہوتے تھے، یعنی ان کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی برابر ہوتی تھی۔ بابل میں بخت نصر نے ۶۰۰ ق م کے لگ بھگ معلق باغات تعمیر کیے تھے جو قدیم دنیا کے سات عجائبات میں شمار ہوتے ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-663

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online