Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 663

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 663)

رسوائی کا ڈر ہے اور آخرت کی وعید ان سب سے بڑھ کر اور توبہ بھی کرلے تو جب بھی یاد آجائے طبیعت میں اضطراب و پریشانی آتی ہے اور خواہش کو مغلوب کرلینے کی قوت میں وہ لذت ہے جو ہر لذت سے بڑھ کر ہے، کیا تو خواہشات میں دبے ہوئے آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ کیسے ذلیل ہوتا ہے، اس لئے کہ وہ مغلوب ہے بخلاف خواہشات پر غالب آنے والے کے کہ وہ دل میں قوت محسوس کرتا ہے، عزت دیکھتا ہے اس لئے کہ وہ غالب ہے،لہٰذا مرغوب چیز کو حسن و خوبی کی نگاہ سے دیکھنے سے بچئے اور بہت بچئے جیسا کہ چور محفوظ جگہ سے مال اُٹھانے کی لذت کو دیکھتا ہے اور فکر اور سوچ کی آنکھ سے ہاتھ کے کٹنے کو نہیں دیکھتا،اسے چاہئے کہ بصیرت کی آنکھ کھولے تاکہ انجام کار کا مشاہدہ کر سکے اور لذائد کو آفات کی شکل میں بدلتا دیکھ سکے یا ان کا خاتمہ ہوتا ہوا دیکھ لے۔ محبوب و مرغوب کے چھن جانے کی وجہ سے کہ اس وقت پہلی معصیت اس لقمہ کی طرح بن جاتی ہے جسے بھوکا کھاتا ہے اور وہ بھوک کی تکلیف کو دفع تو نہیں کرتا بلکہ کھانے کی مزید خواہش پیداکرتا ہے، ضرورت ہے کہ انسان خواہشات پر غلبہ پانے کا دھیان رکھے اور ان سے صبر کرنے کے فوائد میں غور کرتا رہے ، جسے توفیق مل گئی سمجھو کہ بیڑا پار ہے۔

 افراط تفریط کے بین بین

ایک دفعہ مجلس بہترین اور خوشگوار ہو رہی تھی، قلوب بیدار تھے، آنکھیں بہہ رہی تھیں، سر جھکے ہوئے، دل اپنی کوتاہیوں پر نادم اور عزائم اپنی اصلاح احوال کے لئے تیز تر ہو رہے تھے اور ملامت کی زبان اندر ہی اندر حزم و احتیاط سے غافل رہنے پر اپنا کام کر رہی تھی موقعہ پاکر میں نے اپنے جی سے کہا: کیا بات ہے کہ اس قسم کی بیداری ہوشیاری کی کیفیت دائم نہیں رہتی، میں دیکھتا ہوں کہ نفس اور بیداری مجلس میں اکٹھے اور مخلص دکھائی دے رہے ہیں یہاں سے نکلتے ہی ان میں اجنبیت آجاتی ہے۔ غور کرنے سے معلوم ہوا کہ نفس کی بیداری اور قلب کی معرفت تو قائم ہی رہتی ہے مگر مزاحمت اور مواقع بہت زیادہ ہیں اور وہ فکر جو اللہ تعالیٰ کی معرفت میں استعمال ہو کر کند ہوجاتی ہے اور دل خود اس مشغلہ میں منہمک ہوجاتا ہے اور بدن تو غریب خادم اور اسیر ہے…

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online