Bismillah

668

۷تا۱۳ربیع الاول۱۴۴۰ھ  بمطابق       ۱۶تا۲۲نومبر۲۰۱۸ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔667)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 667)

حتیٰ کہ ۶۳۴ء میں خلیفۂ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد میں مسلمانوںنے حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی قیادت میں فلسطین فتح کرلیا ۔ ۱۱۹۷ء ۔ ۱۰۹۸ء کے دوران یورپی صلیبی فلسطین پر قابض رہے۔ ۱۵۱۶ء سے ۱۹۱۸ ء تک فلسطین عثمانی ترک سلطنت میں شامل رہا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانویوں نے اس پر تسلط جمالیااور پھر ایک سازش کے تحت یہودیوں کو غاصبانہ طور پر یہاں لا بسایا جن کے آبائو اجداد کو ۱۷۸۰سال پہلے بت پرست رومی شہنشاہ ہیڈرین نے جلاوطن کردیا تھا۔ آخر کار برطانوی اور امریکی سر پرستی میں صہیونی یہودی مئی ۱۹۴۸ ء میں فلسطین میں اسرائیل کے نام سے اپنی مملکت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ نے دھاندلی سے کام لیتے ہوئے فلسطین کومسلمانوں اور یہودیوں میں تقسیم کردیا تھا مگر اسرائیلیوں نے تین چار جنگوں میں اسرائیل کو وسعت دے کر پورے فلسطین پر تسلط جمالیا جبکہ ۴۰ لاکھ سے زائد مسلمان جنہیں یہودیوں نے دہشت گردی کے ذریعے سے ان کے گھروں سے نکال دیا، کیمپوں میں تکلیف دہ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

 فلسطین کا رقبہ ۲۷ ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ اقوام متحدہ نے نومبر ۱۹۴۷ء میں فلسطین کا ۵۵ فیصد علاقہ سواچھ لاکھ یہودیوں کو دے دیا جبکہ ۴۵ فیصد رقبہ ساڑھے بارہ لاکھ فلسطینیوں کے لیے چھوڑا گیا مگر اسرائیل نے ۱۹۴۸ء کی جنگ میں اپنا زیر قبضہ علاقہ ۷۸ فیصد تک بڑھالیا اور بقیہ ۲۲ فیصد( غرب اردن، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی) جون ۱۹۶۷ء کی جنگ میں ہتھیا لیا۔ یوں اب پورا فلسطین یہود کے غاصبانہ تسلط میں ہے۔ ۱۹۴۸ ء میں اسرائیل نے تل ابیب (یافا) کو دارالحکومت بنایا تھا مگر اب بیت المقدس( یروشلم) دارالحکومت بنا رکھا ہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-667

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online