Bismillah

677

۱۱ تا۱۷جمادی الاولیٰ۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۸تا۲۴جنوری۲۰۱۹ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔676)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 676)

امور مملکت اور حکومتی عہدے ایک ایک شیخ خاندان کے سپرد کیے گئے۔ شہر کے علاوہ بنو اسمٰعیل شہر کے آس پاس بھی آباد تھے۔مکہ کے جنوب کی پہاڑیاں قبیلہ ہذیل کا مسکن تھیں۔ جنوب کی طرف وادی القریٰ قدیم قبائل کامسکن تھی۔ اس کے اطراف میں قبائل کنانہ رہتے تھے، مکہ کے پاس جبل حبشی کے دامن میں حبشی قبائل آباد تھے۔

 مکہ مکرمہ کی حدود:

مکہ کاقدیم اور اصلی نام بکہ ہے جیسا کہ سورئہ آل عمران آیت نمبر ۹۶ میں ارشاد باری ہے:’’پہلا متبرک گھر جو لوگوں کے لیے بنایا گیا وہ بکہ میں تھا‘‘یہ شہر تہامہ کے مشرق میں جدہ سے تقریباً ۶۴ کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔ مکہ مکرمہ کوبلدالامین، ام القریٰ، بیت العتیق اور بیت الحرام بھی کہا جاتا ہے۔ ام القریٰ کی نسبت سے یہاں جامع ام القریٰ قائم کی گئی ہے۔ یاقوت حموی’’معجم البلدان‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ابتدا میں حرم کعبہ کا نام مکہ تھا بعدمیں پورے شہر کو مکہ کہا جانے لگا۔مکہ معظمہ جغرافیائی لحاظ سے ۲۱ درجہ ۳۸ دقیقہ عرض بلد شمالی اور ۴۰ درجہ ۹ دقیقہ طول بلد مشرقی پر واقع ہے۔

سطح سمندر سے اس کی بلندی تقریباً ۳۳۰ میٹر ہے۔ مکہ وادی ابراہیم میں ہے جو دوپہاڑی سلسلوں کے درمیان ہے۔ شمال میں جبل قعیقعان اور شعب بنی عامر ہیں، جنوب میں جبل حدیدہ اور جنوب مغرب میں جبل عمر ہے۔ جنوب میں غارثور کی سمت جبل کدی ہے۔ مشرق میں شعب ابی طالب اور جبل حرا ہیں جبکہ مشرق میں جبل خندمہ اور شمال مشرق میں جبل ابی قبیس واقع ہیں۔ مکہ معظمہ کا وسط بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ ہے اور القشاشیہ،شعب علی( شعب ابی طالب) الشامیہ اور الشبکیہ کی پہاڑیوں کے درمیان تقریباً ۲۰۰ میٹر مربع وادی ہے جس کے چاروں جانب اونچے پہاڑ ہیں جن میں اونچے نیچے مکانات ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-676

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online