Bismillah

677

۱۱ تا۱۷جمادی الاولیٰ۱۴۴۰ھ  بمطابق ۱۸تا۲۴جنوری۲۰۱۹ء

نفیس پھُول ۔ 676

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 676)

کبھی اس کے حصول سے گناہ میں اضافہ ہوجاتا ہے یا کسی مرتبہ خیر میں تاخیر ہوجاتی ہے تو اس وقت منع حاجت میں ہی بہتری ہے۔ کسی بزرگ کا قصہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جہاد میں جانے کی دعاء کرتے تھے آواز آئی کہ اگر تو جہاد میں گیا تو قید ہوجائے گا اور قید میں پڑ کے نصرانی بن جائے گا۔

چھٹی بات یہ ہے کہ بہت دفعہ کسی چیز کا نہ ملنا دروازے پر پڑے رہنے اور گر یہ وزاری کا سبب ہوتا ہے اور مل جانا اس  میں مشغول ہوکر مسئول ذات (اللہ تعالیٰ) سے غفلت کا ذریعہ بنتا ہے اور یہ بات ظاہر ہے کہ اس وجہ سے بھی کہ اگر یہ آفت نہ آتی تو آپ اس دروازے پر ہاتھ پھیلائے بھی دکھائی نہ دیتے۔ پس حق تعالیٰ نے یہ جانتے ہوئے کہ کچھ لوگ مباحات و انعامات میں اس سے غافل ہوجاتے ہیں تو عین خوشحالی اور نعمتوں کی حالت میں بعض ایسے عوارض پیدا فرماتے ہیں جو ان لوگوں کو اس کے دروازے پر لاکے کھڑا کرتے ہیں اور وہ اس سے گڑ گڑاتے اور حاجات طلب کرنے لگتے ہیں، تو یہ بھی ایک نعمت ہے جو آفت کے لباس میں آئی ہے۔ محض بلا اور مصیبت تو وہ ہوتی ہے جو تجھے اللہ تعالیٰ سے غافل کردے اور جو تجھے اس کے دربار میں پہنچا دے وہ تو تیرا جمال ہے۔ یحییٰ البرکاء سے منقول ہے کہ انہیں خواب میں حق جلّ مجدہٗ کی زیارت نصیب ہوئی عرض کیا: یااللہ! میں کتنا پکارتا اور درخواست کرتا رہتا ہوں اور ادھر سے جواب ہی نہیں ملتا۔ ارشاد ہوا: یحییٰ !مجھے تیری آواز سننا پسند ہوتا ہے۔ الغرض جب آپ ان باتوں میں غورکریں گے مثلاً کسی خلل کا دفع ہونا یا کسی عذر معذرت کی توفیق ملنا ،یارب الارباب کے دروازے پر حاضری کی سعادت ملنا وغیرہ تو جو چیزیں آپ کے حق میں زیادہ نفع بخش ہیں ان میں لگیں گے نہ کہ فوت شدہ چیزوں کے حصول میں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online