Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 686

 افادات اکابر

(شمارہ 686)

عصر حاضر کا خطرناک فتنہ:

وقت کا سب سے بڑا فتنہ یہ ہے کہ علمی ودینی دقیق ترین مباحث اور اساسی اصول پرطبع آزمائی فرمارہے ہیں بے علم وبے دین گریجویٹ حضرات، جن کی عملی زندگی اس ’’تعبیر‘‘ کابیّن ثبوت ہے، اللہ جلّ شانہٗ کا یہ دین جس کے حاملین ہر دور میں صلحاء امت اور علماء وفقہاء کی خدا ترس جماعت رہی ہے، آج بے علم وبے عمل خدانا شناس بیرسٹروں کے لئے تختۂ مشق بنا ہوا ہے اور دین اسلام کے حقائق اورشرائع الہٰیہ ہر کس و ناکس کے لئے بازیچۂ اطفال بنے ہوئے ہیں۔

 اس سے بڑھ کر قیامت کبریٰ کی اورکیا علامت ہوگی؟ صادق مصدوق نبی رحمتﷺ کاارشاد ہے:

لوگ( آخرزمانہ میں) جاہلوں کوسردار (دینی پیشوا) بنالیں گے، پس ان سے دینی مسائل دریافت کئے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے، دوسروں کوبھی گمراہ کریں گے۔(بخاری)

(بصائر و عبر:ص ۶۴۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor