Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت لوط علیہ السلام (عہد زریں۔694)

حضرت لوط علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 694)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’اور لوط کا تذکرہ کیجئے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا:’’ تم ایسی بے حیائی کاارتکاب کرتے ہوجوتم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی شخص نے نہیں کی، تم مردوں سے شہوت پوری کرتے ہو، ڈاکے ڈالتے ہو اور اپنی مجالس میں بہت برے کام کرتے ہو‘‘

لیکن اس کی قسم کا بس ایک ہی جواب تھا:’’اگر تو سچا ہے تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آ۔‘‘

’’لوط نے کہا:’’اے میرے پروردگار! ان فسادیوں کے خلاف میری مدد فرما۔‘‘پھر جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس( بیٹے کی) خوشخبری لے کر آئے تو ( ساتھ ہی) کہنے لگے:’’ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے آئے ہیں۔بلاشبہ اس میں رہنے والے ظالم لوگ ہیں۔‘‘ ابراہیم کہنے لگے:’’اس بستی میں تو لوط بھی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا:’’ہم وہاں کے رہنے والوں کو بخوبی جانتے ہیں۔ ہم لوط اور اس کے گھروالوں کو نجات دیں گے، لیکن اس کی بیوی عذاب میں پھنس جانے والوں میں شامل ہے۔ ‘‘پھرجب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے توانہیں دیکھ کر اسے دکھ ہوا،بلکہ دل میں گھٹن پیدا ہوگئی، فرشتے کہنے لگے:’’ نہ ڈر نہ غمگین ہو،ہم تجھے اور تیرے گھروالوں کو بچالیں گے، لیکن تیری بیوی پیچھے رہ جائے گی۔ ہم اس بستی والوں پر آسمان سے عذاب اتارنے والے ہیں کیونکہ یہ فاسق لوگ ہیں۔‘‘

ہم نے اس بستی کو تباہ کر کے عقلمند لوگوں کے لئے واضح عبرت بنادیا۔‘‘( العنکبوت :۲۹/۲۸…۳۵)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-694

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor