Bismillah

576

۱۴ تا۲۰ربیع الثانی۱۴۳۸ھ  ۱۳تا۱۹جنوری۲۰۱۷ء

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 576

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 576)

حضرت خالد رضی اللہ عنہ کا زعم تھا کہ کوئی جن مجھے تنگ کرتا ہے، تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ کلمات پڑھو:

’’اعوذبکمات اللّٰہ التامات التی لایجاوزھن برولا فاجر من شرماینزل من السماء ومایعرج فیھا ومن شرماذرافی الارض ومایخرج منھا، ومن شرفی اللیل والنھار، ومن شرطارق اللیل والنھار الاطارقا یطرق بخیر یارحمن‘‘( رواہ الطبری فی معجمہ)

حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ اس کے والد کا پیشاب بند ہوگیا ہے اور ان پر بندش ہے، چنانچہ انہوں نے اس آدمی کو آنحضورﷺ کی بتائی ہوئی دعاء سکھائی جو یہ ہے؛

’’ربنا اللّٰہ الذی فی السماء، تقدس اسمک امعرک فی السماء والارض، کمارحمتک فی السماء، اجعل رحمتک فی الارض واغفرلنا حوبنا و خطایانا، انت رب الطیبین، فانزل رحمۃ من رحمتک ، وشفاء من شفاء ک علی ھو المجع‘‘پھر انہوں نے اس کو حکم دیا کہ ان کلمات کو پڑھ کر دم کرے، اس نے ایسا ہی کیا تو وہ صحت یاب ہوگیا‘‘(ابو دائود)(مزید وظائف میری کتاب وظائف الصالحین میں دیکھ سکتے ہیں)

 اس سے پہلے بھی سورۃ الفاتحہ کے ذریعہ جھاڑ پھونک کرنے کی حدیث بیان ہوچکی ہے۔

معجون برائے اصلاح قلب ودفع وساوس:

اصلاح قلب اور وساوس کے دفعیہ کے لیے معجون یہ ہے کہ حلال کا کھانا، تقویٰ وپرہیز گاری اختیار کرنا، تاویلات کے ذریعہ رخصتوں کا استعمال ترک کرنا،ظاہری اور باطنی اعضاء و جوارح کی حفاظت رکھنا، نفس کی تدبیر علم سے اور باطن کی دیکھ بھال سے کرنا اور اللہ عزوجلّ کی طرف رجوع کرنا کہ وہ تجھے نفس وشیطان اور ہوائے نفسانی کے شر سے محفوظ رکھے۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online