Bismillah

606

۲۵ذیقعدہ تا۱ذی الحجہ۱۴۳۸ھ  بمطابق    ۱۸تا۲۴ اگست ۲۰۱۷ء

افادات اکابر۔ 598

 افادات اکابر

(شمارہ 598)

کوتاہیاں

 سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی نبی ورسول فرائض نبوت میں کوتاہی بھی کر سکتا ہے ،کجا کہ کسی نبی نے معاذ اللہ! اپنے فرائض منصبی میں کوتاہیاں کی ہوں، اس لئے یہ کہنا کہ فلاں نبی سے فریضۂ رسالت کی ادائیگی میں کچھ کوتاہیاں ہوگئی تھیں‘‘’’ نبی ادائے رسالت میں کوتاہی کرگیا‘‘ یا یہ کہ فلاں نبی بغیر اذن الہٰی کے اپنی ڈیوٹی سے ہٹ گیا‘‘ انتہائی کوتاہی کی بات ہے اور وہ اپنے اندربڑے سنگین مضمرات رکھتی ہے اسی طرح کسی مشکل مقام کی تہہ کو نہ پہنچنے کی بنا پر یہ اٹکل پچو کلیہ گھڑلینا کہ ’’عام انسانوں کی طرح نبی بھی مومن کے بلند ترین معیار کمال پر ہر وقت قائم نہیں رہ سکتا وہ بھی بسااوقات تھوڑی دیر کے لئے اپنی بشری کمزوری سے مغلوب ہوجاتا ہے اور جب اللہ کی طرف سے اسے متنبہ کیا جاتا ہے کہ یہ عمل محض ایک ’’جاہلیت کا جذبہ‘‘ ہے تو نبی فوراً اسلامی طرزِ فکر کی طرف پلٹ آتا ہے‘‘نہایت خطرناک بات اور مقامِ نبوت سے ناشناسائی کی عبرتناک مثال ہے    ؎

چوں ندیدند حقیقت رہِ افسانہ زدند

اسی طرح یہ کہنا کہ’’نبی اور رسول پر کوئی وقت ایسا بھی آتا ہے اور آنا چاہئے جبکہ اس سے عصمت کا پردہ اُٹھالیا جاتا ہے اور اسے ایک دوگناہ کرائے جاتے ہیں تاکہ اس کی بشریت ظاہر ہو‘‘ یہ ایک ایسا خطرناک قسم کا غلط فلسفہ ( سوفسطائیت) ہے جس سے تمام شرائع الہٰیہ اور ادیان سماویہ کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

( بصائر وعبر:ص۱۷۵،۱۷۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online