Bismillah

614

۲۹محرم الحرام تا۵صفر۱۴۳۸ھ   بمطابق ۲۰تا۲۶اکتوبر۲۰۱۷ء

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 598

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 598)

فائدہ:جاننا چاہئے کہ بچہ اپنی ماں کے پیٹ میں بیٹھا ہوتا ہے اوراس کا منہ ماں کی پشت کی طرف ہوتا ہے اور خروج کے وقت اوپر کا حصہ نیچے آجاتا ہے، اگرایسا نہ ہو تو شکم مادر میں اس کے ہاتھ آپس میں ایک دوسرے میں گھس جائیں اور وہ بھی اور اس کی ماں بھی مرجائے۔ ان مشقتوں کے جھیلنے کی وجہ سے مرنے والی ماں شہید قرار دی گئی ہے جیسا کہ حدیث رسول اللہﷺ میں اس کا ذکر ہے۔ بچہ ماں کے پیٹ سے باہر آکر ایسی دنیا میں آتا ہے جو رنج وغم اور فکر و پریشانی اور خطائوں اور گناہوں کا گھر ہے، جہاں وہ نہ نفع و نقصان کا مالک ہوتا ہے اور نہ زندگی اور موت کا کچھ اختیار رکھتا ہے کہ اس کے لیے وہ اپنے ماں باپ کومجبور کرے، ماں اور باپ دونوں اس ننھے بچہ کے لیے عمدہ ترین غذامہیا کرتے ہیں اپنے او ر پرائے سب اس سے پیار کرتے ہیں اور جو بھی اس کو دیکھتا ہے اس کی ناتوانی کی وجہ سے اس پر شفقت کرتا ہے۔ پھر وہ اس امتحان گاہ اور مصائب کے گھر میں اپنی مقررہ مدت اس طرح گزارتا ہے کہ یا تو سعادتوں میں گھرا ہوتا ہے یا پھر بدنصیبوں میں پھنسا رہتا ہے اور با لآخر انجام جنت یا دوزخ ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے کرم اور اپنی رحمت سے انجام بد سے محفوظ رکھے اور ہمارا خاتمہ نیک اعمال پر کرے۔ آمین!

اے انسان! اپنی ابتداء اور انتہاء اور اپنے انجام پر غور کر اور عزیز و غفار ذات سے دعا کر کہ وہ تیرے گناہوں سے درگزر کرے اور تجھے اپنی رضا عطا فرمائے ۔

 تجربہ کار لوگوں کا قول ہے کہ :جب عورت کے حمل میں لڑکا ہوتا ہے تو عورت کا رنگ نکھرا ہوا ہوتا ہے اور اس کی حکت خفیف ہوتی ہے اور بچہ دائیں جانب حرکت کرتا ہے اور دایاں پستان قدرے بڑا ہوجاتا ہے اور دائیں ہاتھ کی نبض بڑھ جاتی ہے اور چلنے میں دائیں پائوں کو بائیں پر مقدم کرتی اور لڑکی ہو تو اس کے برعکس ہوتا ہے۔

 ہڈیاں:

آنحضرتﷺ کا فرمان ہے :’’ ہر انسان کو تین سوساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔‘‘

(جاری ہے)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online