Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

افادات اکابر۔ 613

 افادات اکابر

(شمارہ 613)

اخلاص اور تصحیح نیت

انسان اس کا مکلف ہے کہ وہ اپنی قدرت، اپنے علم، اپنی فہم، اپنی صلاحیت اور اپنی صوابدید کے مطابق قدم اُٹھائے، انسان کی مسئولیت یہی ہے، کامیابی و ناکامی اس کے اختیار سے بالاتر ہے، کہاجاتا ہے’’ا لسعی منی والا تمام من اللّٰہ‘‘ یعنی کوشش کرنا میرا فرض ہے باقی تکمیل تک پہنچانا یہ حق تعالیٰ کا کام ہے، نتیجہ ہمیشہ حق تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں رہتا ہے، اس کی تکوینی مصلحت و حکمت کا جو تقاضا ہوگا وہی ہوگا ، اختیار تمام تر اللہ تعالیٰ کا ہے، نیز انسان اس کا مکلف ہے کہ جو کام کرے و ہ اخلاص سے کرے یعنی پہلے یہ سوچ لے کر حق تعالیٰ کی مرضی کیا ہے، مقصد رضائے الہٰی ہو، نفسانی خواہش نہ ہو، یہ مرحلہ بہت باریک اور بہت مشکل ہے، پہلے تو نفسانی مکائد کی وجہ سے اور شیطانی و ساوس اور وساوس کی وجہ سے نفسانی خواہشات کا تجزیہ کرنا ہی بہت مشکل ہے کارے دارد، کسی مقصد کا ایسا تجزیہ کرنا کہ رضائے الہٰی کتنی ہے اور نفس کی خواہش کتنی ہے آسان نہیں، پھر نفسانی خواہش کو یک قلم چھوڑ کر حق تعالیٰ کی خوشنودی ہی منزل مقصود ہو، بڑاکٹھن مرحلہ ہے، بسااوقات مقصد صحیح ہوتا ہے، عمل درست ہوتا ہے لیکن نیت صحیح نہیں ہوتی بلکہ نفس کا کھوٹ اور دنیا کا کوئی مقصد اس میں شامل ہوجاتا ہے جس سے وہ سارا عمل بیکار ہوجاتا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online