Bismillah

621

۱۹تا۲۵ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق۸تا۱۴دسمبر۲۰۱۷ء

نفیس پھُول ۔ 613

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 613)

انجام کو سوچنے والا سلامت رہتا ہے

 جو شخص کسی کام کی ابتداء ہی میں اس کے انجام کو نگاہِ بصیرت سے دیکھ لیتا ہے وہ اس کی خیر حاصل کرلیتا ہے اور اس کے شر سے محفوظ رہتا ہے اور جو انجام میں غور نہیں کرتا حس اور خواہش اس پر غالب آتی ہے اور جس شے سے اس نے سلامتی چاہی وہی اس پر آفات لاتی ہے اور جس شے سے راحت کی امید باندھی وہی اس کے لئے مشقتوں کا سامان بنتی ہے،مستقبل میں اس کی تشریح ماضی کے ذکر سے واضح ہو سکتی ہے اور وہ یوں ہے کہ تو نے اپنی عمر میں لازمی طور پر یا اللہ تعالیٰ کی معصیت کی ہے یا اطاعت، تو تیری معصیت کی لذت کہاں ہے؟ اور تیری اطاعت کی مشقت کہاں؟ وہ بہت دور جا چکی اور ہر ایک اپنی لذت و مشقت کو لے کر جاچکی، پس کاش کہ گناہ جب ہو چکے تھے ختم ہوجاتے…

ذرا موت کے لمحات کو سامنے لائیے اپنی کوتاہیوں پر ہونے والی حسرتوں کی تلخی پر نظر جمائیے میں نہیں کہتا کہ لذتوں کی چاشنی کہاں گئی؟کیونکہ آج وہ حلاوت حنظل (ایک کڑوا پھل) کی شکل میں بدل چکی ہے۔

 اب اس کے پاس حسرت و افسوس کی تلخی کے سوا کچھ نہیں۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ ہر گناہ اپنے نتیجہ اور انجام کے ساتھ مربوط ہے لہٰذا سلامتی چاہتا ہے تو پہلے انجام کو سوچ اور ظاہر کی خواہش پر نہ جا،ندامت اُٹھائے گا۔

فریب دینا

جو شخص دنیا کے انجام میں غور کرتا ہے بچ جاتا ہے اور جو آدمی لمبے سفر کا یقین رکھتا ہے وہ اس کی تیاری کرتا ہے ا ور اے شخص! تیرا معاملہ کیسا عجیب ہے کہ ایک بات پر یقین رکھتا ہے پھر بھلا بیٹھتا ہے اور ایک بات کی مضرت کو جانتا بوجھتا ہے پھر اسی کو اختیار بھی کرلیتا ہے( اور تو لوگوں سے ڈرتا ہے حالانکہ سب سے بڑھ کر اللہ کا حق ہے کہ تو اس سے ڈرے) نفس تو تجھ پر اپنی غیر یقینی باتوں میں بھی غالب آجاتا ہے اور تو اس پر اپنی یقینی باتوں میں بھی غلبہ نہیں پا سکتا؟عجائبات سے بڑھ کر عجیب تیرا اپنے فریب پر خوش ہونا ہے اور اپنی غفلت میں ان چیزوں کو بھلا دینا ہے جو تیرے لئے چھپا کے رکھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online