Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

افادات اکابر۔ 617

 افادات اکابر

(شمارہ 617)

شہید اور شہادت کے فضائل

شہیداور شہادت کی فضیلت میں بڑی کثرت سے احادیث وارد ہوئی ہیں، اس سمندر کے چند قطرے یہاں پیش خدمت ہیں:

حدیث(۱)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:

اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ میر ی اُمت کو مشقت لاحق ہوگی تو میں کسی مجاہد دستہ سے پیچھے نہ رہتا اور میری دلی آرزو یہ ہے کہ میں راہ خدا میں قیل کیا جائوں ،پھر زندہ کیا جائوں، پھر قتل کیا جائوں پھر زندہ کیا جائوں اور پھر قتل کیا جائو ں۔ غور فرمائیے،نبوت اور پھر ختم نبوت و ہ بلند و بالا منصب ہے کہ عقل و فہم اور وہم و خیال کی پرواز بھی اس کی رفعت و بلندی کی حدوں کو نہیں چھوسکتی اور یہ انسانی شرف و مجد کا وہ آخری نقطہ عروج اور غایۃ الغایات ہے جس سے اوپر کسی مرتبہ و منزلت کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا، لیکن اللہ رے مرتبہ شہادت کی بلندی و برتری !کہ حضرت ختمی مآبﷺ نہ صرف مرتبہ شہادت کی تمنا رکھتے ہیں بلکہ بار بار دنیا میںتشریف لالنے اور ہر بار محبوبِ حقیقی کی خاطر خاک و خون میں لوٹنے کی خواہش کرتے ہیں…

بنا کر دندخوش رسمے بخاک و خون غلطیدن

خدا رحمت کندایں عاشقانِ پاک طینت را

 صرف اسی ایک حدیث سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ مرتبہ شہادت کس قدر اعلیٰ وارفع ہے۔ (بصائر وعبر: ص۲۳۷ )

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online