Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

معارف جہاد ۔ 617

معارف جہاد

مولانا محمد مسعود ازہر (شمارہ 617)

شہادت اور عام موت میں فرق

دراصل بعض لوگ شہادت کی موت کو بہت بھیانک موت سمجھتے ہیں، حالانکہ بظاہر بھیانک نظر آنے والی یہ موت اتنی بڑی نعمت ہے جو جنت میں جاکر بھی نہیں بھولے گی اور یہ اتنی عظیم الشان نعمت ہے کہ سید الاولین والآخرین حضرت محمد مصطفیﷺ بھی اس کی تمنا فرمایا کرتے تھے ،جہاں تک بستر کی بظاہر پرسکون نظر آنے والی موت کا تعلق ہے تو معلوم نہیں ،اس کے پیچھے کتنا درد اور کتنا عذاب چھپاہوا ہے اور جہاں تک جسم کا تعلق ہے تو ہر جسم نے مٹی میں جاکر بکھر ہی جانا ہے۔ الاماشاء اﷲ ۔ خواہ اسے صحیح سالم حالت میں دفن کیا جائے اور بڑی خوبصورت قبر بنائی جائے اور دنیا بھر کی خوشبوئیں اوراعلیٰ ترین کفن استعمال کیا جائے ،ہر لاش بالآخرگل جاتی ہے، سٹر جاتی ہے، لیکن اگر ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا یہ عمل اﷲ تعالیٰ کی خاطر ہو تو ہ کس قدر مبارک ہے ۔ (فضائل جہاد:ص۴۹۶)

یہ سوداکچھ مہنگانہیں

اے مسلمانو! یہ سودا کچھ مہنگا ٰنہیں ہے، جان تو جسم سے نکلنی ہی ہے اور ایک رات قبر میں سونا ہی ہے، پھر ہم کس چیز سے ڈریں اور کس چیز سے گھبرائیں؟ آج ہم سے وہ چیز مانگی جارہی ہے جو ہم نے ایک نہ ایک دن دینی ہے اور ہم کو اس راستے پر چلنے کی دعوت دی جارہی ہے جس سے بچنا کسی کے بس میں نہیں، ہم نے جب مرنا ہی ہے تو پھر کیوں نہ اپنی جان اللہ تعالیٰ کے راستے میں قربان کرنے کیلئے پیش کریں اور اس جان کو جہاد کے میدانوں میں لے جاکر پاک کریں اور اسے اس قابل بنائیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوسکے اور جنت کی نعمتوں کی مستحق ہوسکے۔(فضائل جہاد:ص۵۴۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online