Bismillah

618

۲۷صفرتا۳ربیع الاول۱۴۳۸ھ   بمطابق ۱۷تا۲۳نومبر۲۰۱۷ء

نفیس پھُول ۔ 617

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 617)

عذاب کے اسباب

ایک دفعہ میں ان شدید مصیبتوں اور عظیم آفتوں کے بارے میں سوچنے لگا جو عالم لوگوں پر آتی ہیں اور انتہائی مشقتوں میں ڈالتی ہیں اور میں جی ہی جی میں کہہ رہا تھا سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ کریموں سے بڑھ کر کریم ہیں اور کرم کی شان درگزر کرنا ہے پھر یہ سزائیں اور آفتیں کیسی؟ میں سوچتا رہا اور میں نے دیکھا کہ بہت سے لوگوں کا وجود عدم کے برابر ہے تو حید کے دلائل کی تلاش اور فکر نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ کے احکام اور ممنوعہ امور میں کچھ توجہ نہیں دیتے بلکہ اپنی ڈگرپر چوپائوں کی طرح چلے جارہے ہیں اگر شریعت ان کی مراد پوری کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ ان کو اپنی اغراض سے کام اور مال مل جائے تو پرواہ نہیں، حرام ذریعہ سے آیا یا حلال سے، نماز آسانی سے پڑھی گئی تو پڑھ لی کچھ مشقت پڑی تو چھوڑ دی اور انہی لوگوں میں کچھ وہ ہیں جو ممانعت معلوم ہونے کے باوجود بڑے بڑے گناہوں پر جرأت دکھاتے ہیں اور بعض دفعہ تو ان کا یہ علم گناہوں پر ابھارنے لگتا ہے معلوم ہوا کہ مصائب اورسزائیں کیسی ہی بڑی ہوں مگر لوگوں کے جرائم سے کم ہیں پھر جب کوئی سزاگناہ کو ختم کرنے کو آتی ہے تو ان کا کوئی فریاد خواہ چیختااور پکارتا ہے بھلا یہ کس گناہ کی سزا ہے اور وہ ان گناہوں کو بھولاہواہوتا ہے جن میں سے بعض بھی زمین کو ہلادیتے ہیں اور کبھی ایک بوڑھابڑھاپے میں وہ سختیاں جھیلتا ہے کہ قلوب ترس کھانے لگتے ہیں مگر کوئی نہیں جانتا کہ یہ سب جوانی میں اللہ تعالیٰ کے حقوق کی پامالی کی وجہ سے ہے پس ہر مصیبت و آفت گنا ہ ہی کے سبب سے ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online