Bismillah

640

۳تا۹شعبان المعظم ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۰تا۲۶اپریل۲۰۱۸ء

افادات اکابر۔ 626

 افادات اکابر

(شمارہ 626)

قانون الٰہی اور مذہب سماوی کی ضرورت؟

اگراس نظام کا بقاء وارتقاء ان دنیوی علوم وفنون اور وسائل وضروریات کی تکمیل پر موقوف ہے تو دنیا کی معنوی بقاء و روحانی ارتقاء انسان کی درندگی اور بہیمیت سے محفوظ’’ انسانیت‘‘ کی تعلیم و تربیت پر موقوف ہے، اگر نفوس کی تعلیم وتربیت، قلوب کی اصلاح وتزکیہ اور اس خلق لکم مافی الارض جمیعا(جوکچھ زمین میں ہے سب تمہارے فائدہ کے لیے پیدا کیا ہے)سے انتفاع میں عقل انسانی کی صحیح رہنمائی ’’علوم وحی‘‘یعنی مذاہب اور دین الٰہی کے ذریعہ نہ کی جائے اور عقل انسانی کو آزاد اور شتر بے مہار کی طرح بے لگام چھوڑ دیاجائے تو یہ پورا کارخانۂ قدرت اور سارا عالم خود اسی انسان کے ہاتھوں جس کی فلاح وبہبود کے لئے یہ پیدا کیا گیا ہے یکسر تباہ وبرباد ہوجائے اور روئے زمین فساد وبربریت ، قتل وغارت اور درندگی کی آماجگاہ بن کر رہ جائے جس کی نشاندہی آیت کریمہ ذیل میں کی گئی ہے: ظھر الفساد فی البروالبحر بما کسبت أیدی الناس

’’بحروبر میں لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ایک فساد برپا ہے‘‘

اس لئے قانون قدرت کا تقاضا اور بقاء اصلح کے اصول کا فیصلہ یہی ہے کہ ہردور میں اس سرزمین پر انسانی دسترس سے بالاتر قانونِ الٰہی اور مذاہب سماوی کا وجود ضروری ہے تاکہ انسان انسان رہیں، حیوان اور درندے نہ بن جائیں…

(بصائر وعبر:ص۲۵۳)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online