Bismillah

640

۳تا۹شعبان المعظم ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۰تا۲۶اپریل۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 626

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 626)

عدل وانصاف کی ترازو

حق تعالیٰ کے افعال میں غور کرنے والا جان سکتا ہے کہ وہ عدل کے قانون پر قائم ہیں اور وہ عمل کی جزا کو تیار پائے گا کچھ عرصہ بعد ہی سہی، لہٰذا ڈھیل ملنے پر کسی کو فریب میں مبتلا نہ ہونا چاہئے کہ جزا میں کبھی تاخیر بھی ہوجاتی ہے اور سب سے بدترین گناہ جس کے لئے عظیم بدلہ تیار کیا گیا ہے وہ کسی گناہ پر اصرار کرنا ہے اور مزید یہ کہ ایسا شخص ساتھ ساتھ صوم وصلوٰۃ اور استغفار وغیرہ بھی کرتا رہتا ہے اور اس صورت حال کو مفید بھی سمجھتا ہے اور مخلوق میں سب سے بڑا مبتلائے فریب وہ شخص ہے جو خود حق تعالیٰ کے ناپسندیدہ کاموں پر لگا ہوا ہے اور پھر اس سے اپنی مرغوب ومطلوب چیزیں بھی مانگتا ہے جیسا کہ حدیث پاک ہے کہ (وہ عاجز ہمت ہار) وہ شخص ہے جو اپنے نفس کو اس کی خواہشات پر لگاتا ہے اور اپنی مرغوبات کی اللہ تعالیٰ سے تمنا رکھتا ہے) عاقل کے مناسبِ حال یہ ہے کہ وہ اپنے اعمال کے نتائج (بدلہ) کا دھیان رکھے۔ ابن سیرینؒ فرماتے ہیں ایک دفعہ میں نے ایک آدمی کو شرمندہ کرتے ہوئے یا ’’مفلس‘‘ کہا تھا جس کے چالیس سال بعد میں خود مفلس اور نادار ہوگیا اور اس کے بالمقابل جو شخص کوئی عمل خیر کرتا یا نیت صحیح کرلیتا ہے اسے اس کی بہترین جزا کا منتظر رہنا چاہئے، گو دیر بھی ہوجائے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:(جو شخص تقویٰ اختیار کرتا ہے اور صبر کرتا ہے اور یقیناً اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے) اور آپﷺ کا مبارک ارشاد ہے (جو شخص کسی عورت کا حسن وجمال دیکھنے کے بجائے آنکھ پست کرلیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ایسا ایمان عطا فرماتے ہیں جس کی لذت وہ اپنے دل میں محسوس کرتا ہے) لہٰذا صاحب عقل کو یقین کرلینا چاہئے کہ عدل کے ترازو میں جھول نہیں۔

صوفیانہ بدعتیں

میں نے نام نہاد صوفیاء اور زاہدوں کے حالات میں غور کیا تو اکثر کو شریعت سے ہٹا ہوا پایا، جو احکام شرع سے جاہل اور خود ساختہ بدعتوں میں لگے ہوئے اور ایسی آیتیں دلیل میں لاتے ہیں جن کے معنی تک سے واقف نہیں اور ایسی روایات سناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online