Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

افادات اکابر۔ 631

 افادات اکابر

(شمارہ 631)

علوم دینیہ کی اشاعت دُنیاوی ترقیات کے منافی نہیں

یہ بات تو بالکل ہی صاف اور واضح ہوجاتی ہے کہ علوم دنیا اور علوم آخرت میں کوئی نزاع یا تصادم قطعاً نہیں ہے، ہاں دونوں کے مقاصد اور دائرہ کار جداجدا ہیں۔ اسی لئے یہ بالکل حقیقت ہے کہ اگر ان انسانی علوم و صنائع کو خالقِ کائنات کی مرضی اور منشاء کی روشنی میں انسانیت کی خد مت کے لئے وقف کردیا جائے تویہ دنیا ساری دین بن جائے اور پھر دین اور دنیا کی تفریق جو محض ایک شیطانی مفروضہ اور منصوبہ ہے بالکل ہی مٹ جائے ،بالکل اسی طرح جیسا کہ اگر انہی علوم انبیاء کو حصول دنیا اور جلبِ خواہشات و اغراض نفسانی کا وسیلہ بنالیاجائے تو نہ صرف یہ کہ پورا دین دنیا بن جاتا ہے بلکہ خالقِ کائنات کی امانت میں خیانت اور بہت بڑا جرم ہوجاتا ہے اس لئے کہ اگر دنیا کا حصول دنیا کے وسائل کے ذریعہ ہو تو عین مصلحت اور عقل کا تقاضہ ہے اس میں کوئی قباحت نہیں لیکن اگر دین کو صرف حصول دنیا کا وسیلہ بنا لیا جائے تو یہ وضع الشیء فی غیر محلہ چیز کا بے محل استعمال ہے اور بہت بڑا ظلم اور انتہائی قبیح جرم ہے۔

(بصائر وعبر:ص۲۵۸)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online