Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

حضرت ہود علیہ السلام (عہد زریں۔631)

حضرت ہود علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 631)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کوبھیجا۔ انہوں نے کہا:’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، بلاشبہ تم اللہ پر بہتان باندھے رہے ہو۔ اے میری قوم! میں تم سے تبلیغ کی کوئی اُجرت نہیں مانگتا، میر ااجر تو اس ذات کے ذمے ہے جس نے مجھے پیداکیا۔ کیا تم نہیں سمجھتے؟اے میری قوم ! اپنے رب سے معافی مانگو، اس کے سامنے توبہ کرو، وہ تم پر موسلادھار بارش برسائے گا اور تمہاری قوت میں اضافہ کرے گا، تم جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو۔‘‘

وہ کہنے لگے:’’اے ہود!تو ہمارے پاس کوئی دلیل تو لایا نہیں اور ہم صرف تیرے کہنے سے تو اپنے معبودوں کو چھوڑنے سے رہے اور نہ ہم تجھ پر ایمان لائیں گے بلکہ ہمارا تو خیال یہ ہے کہ ہمارے کسی معبود نے تجھے کوئی بیماری لگائی ہے۔‘‘

ہود( علیہ السلام) نے فرمایا:’’میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان تمام سے بیزار و لاتعلق ہوںجن کو تم نے( عبادت میں) اللہ تعالیٰ کا شریک بنارکھا ہے۔ تم سب مل کر میرے خلاف منصوبہ بنا لو پھر مجھے بالکل مہلت نہ دو،میرا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہے جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی۔ جو بھی چیز حرکت کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ کو اس پر قبضہ و قدرت ہے۔ بلاشبہ میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے  (سیدھا راستہ اختیار کر کے ہی اس تک پہنچا جا سکتا ہے) اگر تم روگردانی کرو تو تمہاری مرضی، میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا چکا جو مجھے دے کر بھیجا گیا۔ اللہ تعالیٰ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو تمہارا جانشین بنادے گا، پھر تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے۔ بلاشبہ میرارب ہر چیز پر نگہبان ہے۔‘‘

جب ہمارا فیصلہ آپہنچا، ہم نے ہود اور ان پر ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے نجات دی اور ان کو سخت عذاب سے محفوظ رکھا۔ یہ تھی قوم عاد جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا، اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش ضدی کے حکم کی پیروی کی۔ اس دنیا میں بھی ان پر لعنت مسلط کردی گئی اور قیامت کے دن بھی، خبردار! عاد نے اپنے رب کا انکار کیا۔ خبردار !ہود کی قوم ،عاد ہمیشہ کے لیے دور دفع ہوگئے۔‘‘(ہود:۱۱/۵۰…۶۰)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-631

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online