Bismillah

664

۸تا۱۴صفر المظفر۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۱۹تا۲۵اکتوبر۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 631

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 631)

ا ور بہت سے قصہ گو ایسے ہیں جو اپنی مجالس کو ایسے لوگوں کے ذکر سے دلچسپ بناتے ہیں کہ جو زاد سفر اور پانی وغیرہ کے بغیر سفر کرتے ہیں وغیر ہ وغیرہ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ایسا کرنا بدترین فعل ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا تجربہ اور امتحان جائز نہیں، بسا اوقات نئے نئے لوگ ان قصوں کو سن کر نقالی کر بیٹھتے ہیں اور اپنی جان تک ضائع کرلیتے ہیں اور اس گناہ میں اس واعظ اور قصہ گو کا بھی برابر کا حصہ لگتا ہے اور کئی لوگ ذوالنون مصریؒ کے قصے سناتے ہیں کہ سفر میں ان کی ایک عورت سے ملاقات ہوئی باہم گفتگو ہوئی اور یہ لوگ ایسی صحیح احادیث کو بھلا دیتے ہیں جن میں ہے کہ (عورت کو ایک دن رات کا سفر محرم کے بغیر جائز نہیں) اور حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل نے اپنے لئے شدت کو اختیار کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے شدت کا فیصلہ فرمایا اور بہت سے لوگ فقر کی ترغیب دیتے ہیں اور لوگوں کو اپنے مال ختم کردینے پر تیار کرتے ہیں پھر ان کا معاملہ حاجت پڑنے پر یا تو تنگدلی اور گھٹن تک چلاجاتا ہے یا پھر لوگوں سے سوال کرنے لگتے ہیں اور ترغیب دینے والو ںکی وجہ سے کتنے لوگ ہیں جو مصائب اور تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ پیٹ کا ایک تہائی کھانے کے لئے، ایک تہائی پینے کے لئے اور ایک تہائی سانس کے لئے مگر ان لوگوں کو اس درجہ پر قناعت نہیں بلکہ تقلیل میں اور مبالغہ کا حکم دیتے ہیں چنانچہ ابو طالب مکی( قوت القلوب میں) نقل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنا روزینہ کھجور کی ایک مقدار میں رکھ لیتے اور رات تک ان کے پاس اقل قلیل بچ جاتی تھیں میں نے بھی بچپن میں ان کی نقالی شروع کی مگر مجھے دماغ میں خشکی پیدا ہوئی اور کئی سال تک بیمار رہا بھلا ایسی باتیں علم و دانش سے کچھ بھی لگائو رکھتی ہیںیا شریعت کبھی ان کی ترغیب دے سکتی ہے۔

ظاہر ہے کہ آدمی کے قویٰ ہی تو اس کی سواری کا کام دیتے ہیں، جو ان میں کمی کرے گا تو عبادت میں کمزور پڑ جائے گا۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online