Bismillah

648

۳۰رمضان المبارک تا۶شوال ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۵تا۲۱ جون۲۰۱۸ء

افادات اکابر۔ 634

 افادات اکابر

(شمارہ 634)

دینی مدارس اور ان کا فائدہ

جن اسلامی ملکوں میں ان آزاد عربی مدارس و مکاتب کا وجود حکومت کے زور سے بالکل ختم کردیا گیاہے اور ملک کے تمام مدارس و مکاتب کو دنیوی تعلیم کی درسگاہوں میںتبدیل کردیا گیا ہے امامت و خطابت ، وعظ و تبلیغ اور درس و تدریس کو حکومت کے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے، ان ملکوںمیں علومِ قرآن و حدیث وفقہ و اصولِ فقہ کے سوتے بالکل خشک ہوچکے ہیں اور اس کے نتیجہ میں نری عیش پرستی کے تسلط کی وجہ سے ایمانی قوت اوردینی روح اور خداپرستی کا احساس اورچرچا بالکل ہی ختم ہوچکا ہے یا ختم ہوتا جارہا ہے، اسلام کی جگہ قومیت نے لے لی ہے، خدا کی جگہ مادی ترقیات پر قابض طاغوتی طاقتوں نے لے لی ہے، قانونِ الہٰی کی جگہ انسانی ساختہ پرداختہ استعماری یا اشتراکی قوانین نے اور امر بالمعروف ،نہی عن المنکر کی جگہ مغربی تہذیب اور اس کے لوازمات موسیقی، رقص و سرور، غنا، عریانی ،فحاشی اور جنسی جذبات کو برانگیختہ اور مشتعل کرنے والی فلموں، ڈراموں اور نام نہاد ثقافتی پر وگراموں نے لے لی ہے اور عام طور پر پوری قومیں خصوصاً نوجوان نسلیں شب وروز ریڈیو پر موسیقی کے نغمے اور دھنیں سننے اور ٹیلیویژنوں پر عریاں مناظر دیکھنے اور پھر اپنی نجی صحبتوں ،مجلسوں یا خلوتوں میںقدِآدم آئینوں کے سامنے اسی فحاشی اور جنسی آوارگی کی ریہرسل( مشق) اور عملی تجربے کرنے میں مصروف ہے۔العیاذ باللہ

(بصائر و عبر:ص۲۶۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online