Bismillah

660

۱۰تا۱۶محرم الحرام۱۴۴۰ھ  بمطابق    ۲۱تا۲۷ستمبر۲۰۱۸ء

الادب والادیب ۔ 634

الادب والادیب

(شمارہ 634)

اوج پر اس قوم کی تقدیر ہو تو بات ہے

ہر مسلماں صاحب تدبیر ہو تو بات ہے

فکر کا انداز عالمگیر ہو تو بات ہے

صفحۂ تاریخ پر تحریر ہو تو بات ہے

آہ و گریہ میں اگر تاثیرہو تو بات ہے

ٹکڑے ٹکڑے قید کی زنجیر ہو تو بات ہے

یہ غلامی کا اندھیرا ،یہ اسیری کاعذاب

زہر بھی اس مرض میں اکسیرہو توبات ہے

ہاتھ ہوتا ہے قلم تو یہ بھی اک اعزاز ہے

آنکھ جو دیکھے وہی تحریر ہو تو بات ہے

آدمی کا آدمی ہونا نہیں کوئی کمال

آدمی انسان کی تصویر ہو تو بات ہے

اس زمیں پر خوب ہے یہ سنگ مرمر کا محل

گھر مگر فردوس میں تعمیر ہو توبات ہے

پھر اُٹھیں صحرانشیں اپنی جلاکے کشتیاں

پھر نیا سورج نئی تنویر ہو تو بات ہے

دل میں ہو اسلام کی اُلفت کا طوفاں موجزن

اور لب پر نعرئہ تکبیر ہو تو بات ہے

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online