Bismillah

656

۲۸ذوالقعدہ تا ۴ ذوالحجہ ۱۴۳۹ھ  بمطابق    ۱۷تا۳۰اگست۲۰۱۸ء

قوم ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام (عہد زریں۔643)

قوم ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 643)

مدائن صالح:

اس کا قدیم نام الحجر ہے جوقرآن مجید اور سیرت کی کتابوں میں مذکور ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں آج سے ۶ ہزار سال پہلے قوم ثمود آباد تھی۔ یہ خیبر سے تقریباً ۱۱۵ میل شمال مغرب میں واقع ہے۔ سیدابو الاعلیٰ مودودی کی روداد  (سفر نامہ ارض القرآن) میں لکھا ہے:’’العلاء سے مدائن صالح تقریباً ۳۰ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ جوں جوں ہم آگے بڑھتے گئے، بلند اور پھٹے ہوئے پہاڑوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہوتی گئی۔ بعض پہاڑوں کی شکل مندروں اور قلعوں کی سی تھی۔ انہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ شاید ثمود نے ان پراپنے محلات، قلعے اور مندر بنائے ہوں جوزلزلے( صاعقہ) کی وجہ سے پھٹ گئے ہوں۔‘‘

اور پروفیسر عبدالرحمن عبد’’حرم مدینہ‘‘ میںلکھتے ہیں: ’’العلاء جتنا سرسبز وشاداب ہے، مدائن اتنا ہی بے آب وگیاہ ہے۔ العلاء سے گزرنے والے قدیم کاروانی راستے کے پہلو میں بلند پہاڑ عجیب شکلوںمیں ہیں۔ دراصل سخت زلزلے نے اس سارے علاقے کے پہاڑوں کو دامن سے چوٹی تک جھنجھوڑ کر قاش قاش کردیا ہے۔ رابغ سے عقبہ تک اور مدینہ و خیبرسے تیماء اورتبوک تک کا سارا علاقہ ثمود کے ان آثار سے بھرا ہوا ہے۔ جنوب میں خیبر تک اور شمال میں اردن کے اندر ۵۰ کلو میٹر تک قاش قاز پہاڑ پائے جاتے ہیں۔ گویا عہد قدیم میں یہاں جوزبردست زلزلہ آیا تھا اس نے تقریباً ۵۰۰کلو میٹر لمبے اور تقریباً ڈیڑھ سو کلو میٹر چوڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ الحجر کے باشندے چٹانیں کاٹ کاٹ کر ان میں گھر بنانے کے غالباً موجد تھے۔ ان کے سینکڑوں برس بعد نبطیوں نے دوسری اور پہلی صدی ق م میں بطرا( اردن) کاعالیشان دارالحکومت بنایا تھا۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-643

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online