Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

نفیس پھُول ۔ 643

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 643)

انسان ممنوع چیز پر حریص ہوتا ہے

 میں نے ممنوع اشیاء پر نفس کے حریص ہونے میں غور کیا تو دیکھا کہ جس قدر شدت کے ساتھ نفس کو منع کیا جائے اسی قدر اس کی حرص زور اور قوت پکڑتی ہے چنانچہ سب سے پہلے پہل آدم علیہ السلام کو دیکھ لیجئے کہ جب ایک درخت کے پھل سے انہیں روکا گیا تو انہیں اسی کی حرص ہوئی حالانکہ اور کتنے بے شمار درخت وہاں موجود تھے مثال مشہور ہے انسان اسی چیز پر حرص دکھاتا ہے جس سے روکا جائے اورشدت اشتیاق اسی چیز کا دکھاتا ہے جسے پا نہیں سکتا۔ ایک مقولہ عام زبان زد ہے کہ اگر لوگوں کو بھوکا رہنے کا حکم دیا جائے تو صبر کرلیں گے لیکن اگر ایک مینگنی کو توڑنے سے روکا جائے تو اس کا شوق ضرور دکھائیں گے اور کہیں گے کہ آخر کوئی تو بات ہے جومنع ہے ایک اور مقولہ ہے کہ انسان کو سب سے بڑھ کر وہی شے محبوب ہوتی ہے جس سے اسے روکا گیا۔ میں نے اس کے سبب میں غور کیا تو دوباتیں معلوم ہوئیں(۱) نفس کو کوئی قید یا پابندی گوارا نہیں، بدن کے قفس میں اس کا مقید ہونا ہی بہت ہے پھر جب کسی چیز سے منع کر کے اس پر پابندی لگائی جاتی ہے تو اسے برداشت نہیں ہوتا اورطیش بڑھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر گھر پر مہینہ بھر پڑارہے تو گراں نہ ہوگا اور اگرایک دن کے لئے نکلنے سے روک دیا جائے تو مشکل پڑجائے گی۔

(۲) کسی حکم کا پابند ہونا اسے گراں اورشاق گزرتا ہے اسی لئے حرام میں لذت پاتا ہے اور مباح میں اتنا مزا نہیں محسوس کرتا اسی لئے اپنی مرضی کی شکل پر بندگی کرنا اسے آسان ہے اورشریعت کی بات پر اپنی پسند کو ترجیح دیتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online