Bismillah

645

۸تا۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۹ھ  بمطابق ۲۵تا۳۱مئی۲۰۱۸ء

الادب والادیب ۔ 643

الادب والادیب

(شمارہ 643)

نرغے میں ہے خزاں کے گلستاں تو کیا ہوا

ہر پھول ہے اداس و پریشاں تو کیا ہوا

ہر شے بدل گئی ہے زمانے کے ساتھ ساتھ

لگنے لگا ہے گھر بھی بیاباں تو کیا ہوا

جتنے حسین لوگ تھے جانے کہاں گئے

بازار مصر ہوگیا ویراں تو کیا ہوا

حیرت سے آسمان کی طرف دیکھنا نہیں

پھونکا ہے بجلیوں نے گلستاں تو کیاہوا

داماندگی ہزار سہی پھر بھی تیز چل

درگاہ تک ہے بیاباں تو کیا ہوا

ثابت قدم رہا تو بدل جائے گا نصیب

نامہرباں ہے آج مہرباں توکیا ہوا

اپنی وفا کو اوج ثریا پہ کر مقیم

تجھ سے جفا ہے دست و گریباں تو کیا ہوا

 ماناکہ ترے گھر میں اندھیرے کا راج ہے

محلوں میں ہو رہا ہے چراغاں تو کیا ہوا

آخر سحر نے توڑ دیا دام تیرگی

تارے نہ رات کو ہوئے عریاں تو کیا ہوا

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

  • القلم کے گذشتہ شمارے و مضامین
  • کارٹون
TAKWIR Web Designing (www.takwir.com) Copyrights Alqalam Weekly Online