Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 645

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 645)

جس نے(دور سے) چمکتی سراب( ریت) کو دیکھ کر اپنا پانی گرادیا اور موقعہ پر پانی نہ پا کر نادم ہونے لگامگر اب ندامت کا کیا فائدہ۔ بہتر اور درست یہی ہے کہ سونے سے پہلے لیٹنے کی جگہ بنالیں اور بڑھاپے سے پہلے احتیاطاً کچھ مال  مہیا کر رکھیں تاکہ عند الضرورت کا م آسکے۔ آنحضرتﷺ کا ارشاد ہے کہ( اپنے وارثوں کو غنی چھوڑ کر جانا تیرے لئے اس سے بہتر ہے کہ تو انہیں ناداری کی حالت میں چھوڑ کر جائے کہ وہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں) نیز فرمایا کہ( نیک آدمی کے لئے اچھا مال بہترین چیز ہے) رہی علیحدگی اور انقطاع تو وہ برائی اور شر سے ہونا چاہئے نہ کہ خیر اور بھلائی سے اور شر سے بچ کر رہنا بہرحال ضروری ہے اور اہل طلب کو کچھ تعلیم دینامریدین کی رہنمائی کرنا یہ تو عالم کی عبادت ہے اور کتنے اہل علم اس غلطی میں مبتلا ہیں کہ وہ کتاب کی تصنیف یا مفیدو مقصود علم کی تعلیم پر نفل نماز یاروزہ کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ تصنیف یا تعلیم ایسا تخم ہیں جس کی پیداوار اور فصل کثیر ہے اور اس کا نفع تادیر باقی رہتا ہے، باقی نوافل وغیرہ کی طرف شیطانی ترغیب وتزیین کی وجہ سے نفس دو وجہ سے مائل ہوتا ہے:

 ۱)فراغت و فرصت کی محبت کہ اس سے انقطاع الی اللہ آسان ہوجاتا ہے۔

 ۲)اپنی توصیف و تعریف کو پسند کرنا کہ یہ تعریف جب زہد کے حوالہ سے ہوگی تو عوام کا میلان خوب ہوگا مگر تمہیں لازم ہے کہ قران اول پر نظر رکھو اور دور اول کے ساتھ چمٹنے کی کوشش کر و جو کہ رسول اللہﷺ اور صحابہ کا دور ہے کیا ان حضرات میں سے کسی میںبھی نام نہاد زاہدوں اور صوفیوں کی گھڑی ہوئی یہ باتیں تھیں کہ وہ تعلیم و تعلم سے کنارہ کش ہوگئے تھے یا لوگوں سے یکسر علیحدگی اختیار کرلی تھی اور کیا انبیاء علیہم السلام کا مخلوق میں اس محنت و مشقت کے سوا کوئی اور مشغلہ سناگیا ہے کہ وہ خیر کی ترغیب دیتے اور شر سے منع کیا کرتے تھے، ہاں اگر کوئی غیر عالم شخص شر سے بچنے کے لئے لوگوں سے میل جول نہیں رکھتا تو یہ احتیاط و تحفظ کا ایک درجہ ہے کہ وہ اختلاط کے شرسے ڈرتا ہے مگر ایک طبیب شخص جو اپنے پاس موجود چیز سے واقف ہے تو وہ اس سے نفع کمائے گا اور خود کو محفوظ بھی رکھ سکے گا۔

٭…٭…

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor