Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 646

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 646)

مبارک ہیں وہ لوگ جو علم سیکھتے اور عمل کرتے ہیں۔

میں نے خلق کے مقصد میں غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنی درماندگی کا اظہار، اپنی عاجزی اور کوتاہی کا اعتراف ہے اور میں نے حضرات علماء کرام اور باعمل صوفیاء حضرات کو دو صفوں میں تقسیم کیا اور علماء کی صف میں حضرت امام مالکؒ، سفیانؒ، ابو حنیفہؒ، شافعیؒ، احمد، رحمہم اللہ تعالیٰ کو کھڑا کیا اور عابدوں کی صف میں مالک بن دینار ،رابعہ، معروف کرخی، بشر بن حارث رحمہم اللہ تعالیٰ کو کھڑا کیا۔

 عبادت گذار حضرات جب اپنی عبادت میں جدو جہد کرتے ہیں اور زبان حال انہیں پکارپکار کے کہتی ہے کہ تمہاری عبادت کا نفع تمہاری ذات سے آگے کسی اورتک نہیں پہنچتا جبکہ علماء کا نفع متعدی ہے دوسروں کوبھی پہنچتا ہے اور یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں اور زمین پر اللہ تعالیٰ کے خلفاء اور نائب ہیں یہی لوگ اہل فضیلت اور انہی کے ذریعہ جہان کا قیام ہے، تویہ حضرات سرجھکا لیتے اور عاجزی  دِکھاتے ہیں اور ان باتوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ مالک بن دینارؒ، حسن بصریؒ کی خدمت میں علم سیکھنے کے لئے حاضر  ہوئے اورفرمایا کرتے کہ حسنؒ ہمارے استاد ہیں۔ اور جب علماء کی نظر ادھر جانے لگتی ہے کہ علم کی بدولت انہیں فضیلت اور برتری حاصل ہے تو زبان حال ان حضرات کو خطاب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ علم سے مقصود تو عمل ہی ہے۔ حضرت امام احمدؒ کا قول ہے کہ علم کا مقصد تو وہی ہے جو حضرت معروف کرخی پاچکے ہیں، تو اللہ تعالیٰ کایہ ارشاد سب کو حاوی ہے(بھلا جاننے والے اور نہ جاننے والے کبھی برابر ہوئے ہیں؟) اور حضرت سفیان ؒ جناب رابعہؒ کے پاس پہنچے اور ان کی گفتگو سے مستفید ہونے کے لئے انکے سامنے بیٹھے۔

الغرض علم نے حضرات علمائے کرام کوبتلایا کہ علم سے مقصود تو عمل ہے اور خود علم اس کا ذریعہ ہے تو اس پر ان حضرات نے سرخم کردیا اور اپنی تقصیر کااعتراف کیا تو سب کا منتہیٰ اپنی عاجزی کا اعتراف اوردرماندگی کا اظہار ہی نکلا اور یہی اعتراف حقیقت عبودیت کی معرفت کا حاصل ہے اوریہی ہے جو مقصود تکلیف اور حاصل بندگی ہے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor