Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 647

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 647)

’’وہ ان سے محبت کرتاہے اور وہ اس سے محبت کرتے ہیں‘‘۔

 میں نے اللہ تعالیٰ کے اس قول میں غور کیا کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے اور وہ اس سے محبت کرتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ نفس خالق کے لئے ایسی محبت تو بظاہر نہیں مانتا جو ہیجان و اضطراب پیدا کردیتی ہے ہاں محبت بمعنی طاعت ہے تسلیم ہے۔ اس میں بھی غور کیا تو پتہ چلا کہ غلبہ جس کی وجہ سے نفس کو اس کا علم نہیں جس کا حاصل یہ ہے کہ محسوسات کی محبت شخصی صورتوں سے آگے نہیں بڑھتی اور علم و عمل کی محبت حقیقت کی شکل و صورت کو دیکھتی اور اس سے محبت کرتی ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کچھ لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتے ہیں اور کچھ لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت ہے ایک گروہ امام احمدؒ کے گرد جمع ہورہا ہے اور ایک طبقہ امام ابو الحسن اشعری کے ساتھ لگا ہواہے اور اس پر وہ لڑتے مرتے اور قربانیاں دیتے ہیں اوران لوگوں نے ان حضرات کی شکل و صورت نہیں دیکھی اور نہ ہی صورت دیکھنے سے ایسی محبت پیدا ہوتی ہے لیکن جب ان لوگوں کے دل ودماغ میں حقائق کی ایک شکل و صورت بیٹھ گئی جس وجہ سے ان حضرات کے کمالات علمیہ کا پتہ چلا تو حقائق کی ان صورتوں کے ذریعہ جن کامشاہدہ بصیرت کی آنکھ نے کیا تھا یہ محبت پیدا ہوئی سبحان اللہ۔ معانی اور خوبیوں کی تصویر کشی کرنیوالا اور آنکھ دماغ کے آئینہ میں اتاردینے والا خود کیسا ہوگا اور بھلا میں اس سے کیونکہ محبت نہ کروں جس نے تمام حسی لذیذ سے لذیذ چیزیں مجھے عطا فرمائیں اور علمی لذتوں کے ذائقے مجھے چکھائے، جبکہ علمی لذت اور علوم کا ذائقہ تمام حسی لذتوں سے بڑھ کرہے اور وہی تو ہے جس نے مجھے علم عطا فرمایا میرے اندر ادراک کی قوت رکھی اور مدرکات کی طرف رہنمائی بخشی غرض میری مرغوبات و محبوبات کی کل کائنات( حسی ہوں یا لغوں) اس کی بنائی ہوئی اسی کی نظر عنائت کا صدقہ ہیں اس کی رحمت وشفقت کا نتیجہ ہیں اور ان کے ادراکات کے راستوں کی تسہیل اور مدرکات کا حصول سب اسی کی عطا ہے اور ان سب لذتوں سے بڑھ کر ان کی معرفت کی لذت ہے اور ان کی رہنمائی کے بغیر یہ معرفت بھی مجھے کب حاصل ہو سکتی تھی۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor