Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 649

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 649)

علم و حکمت والے کے آگے سر تسلیم خم کیا جائے

 ایک عجیب حالت یہ دیکھی کہ اللہ تعالیٰ نے حکمت کے قانون کے موافق یہ اَجسام بنائے اور یہ صنعت اس کی کمالِ قدرت کی اور لطیف حکمت کی دلیل بھی بنی، پھر ایک وقت آیا کہ انہیں توڑ پھوڑ دیا حکمت کے اعتقاد و یقین کے بعد اسے دیکھ کر عقلیں حیران ہوتی جاتی ہیں کہ آخر یہ بھید کیا ہے پھر انہیں یہ بتایا گیا کہ انہیں قیامت کو ایک بار پھر لوٹ کے آنا ہے اور یہ وجود انہیں اس لئے ملا تھا کہ معرفت کی گزرگاہ سے گزر سکیں اور کاروبار کے موسم میں تجارت کرسکیں اس پر عقول نے کچھ سکون پایا پھر اسی جنس کی بعض چیزیں اس سے بھی عجیب دیکھیں ۔ مثلاً نوجوان جو ابتدائی شباب ہی میں دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں بظاہر ان کے آنے کا بھی مقصد بھی ظہور میں نہیں آیا اور اس سے بھی عجیب یہ کہ ایک بچہ جو کہ والدین کے ہاتھوں سے اچک لیا جاتا ہے و ہ پیچ و تاب کھاتے رہ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کو اس کی ضرورت ہی نہ تھی مگر والدین کی محرومی بھی، کوئی راز معلوم نہیں ہو رہا جبکہ ان کو اس کی بقاء کی اشد ضرورت تھی اور اس سے بھی حیران کن ایک بوڑھے کھوسٹ کی بقاء ہے جسے اب حیات و بقا کا معنی تک معلوم نہیں اور مصائب و تکالیف کے سوا اب اسے کچھ میسر نہیں اور کچھ اسی نوع کی ہی شکل ہے کہ ایک عقل و فہم والا مومن رزق کی تنگی میں مبتلا ہے اور ایک احمق کافر خوش حالی کے مزے لے رہا ہے اس قسم کے حالات اور ان کے امثال و نظائر میں عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیا حکمت سمجھے کیا توجیہ بیان کرے، میں امور تکلیفیہ میں غور و فکر کرتا رہا ہوں کہ جب عقل کی قوتیں ایسے موقع پر حکمت معلوم کرنے سے عاجز آجاتی ہیں اور اسے تسلیم بھی ہے کہ ان کاموں کا کرنے والا حکیم( حکمت والا) ہے تو اسے یقین آجاتا ہے کہ وہ ہر بات کی حقیقت معلوم کرنے سے قاصرہے اور اس یقین کے ساتھ ساتھ اس عاجزی کا وہ اعتراف بھی کرتی ہے اور اس طرح وہ اپنا ایک فریضہ اداکرتی ہے جس کا اسے مکلف بنایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor