Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 650

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 650)

لہٰذا عقل کو اگر اب کہا جائے کہ تیرے نزدیک خالق کے ہر فعل حکمت ثابت اور مسلم ہے کیا یہ جائز ہے کہ وہ اس کے خلاف کر کے اپنی حکمت کو ناقص کرلے؟تو عقل پکار کر کہے کہ میں دلائل کی روشنی میں جان چکی ہوں کہ وہ حکیم ہے اور میں اسکے اسرارو حکمتوں کو ہر موقعہ پر ادارک نہیں کر سکتی لہذا مجھے اپنی عاجزی کااعتراف ہے اور اس کی حکمتوں کا اقرار و تسلیم بھی۔

نکاح کے فوائد

 میں نے نکاح کے فوائد اوراس کی حقیقت میں غور کیا۔  میں نے دیکھا کہ اصل اور بنیادی چیز اس کے شروع کرنے میں نسل کا وجود و بقاء ہے۔

کیونکہ حیوان میں تحلیل ہوتی رہتی ہے چنانچہ بعض چیزیں تحلیل ہوتی ہیں تو غذا اس کے قائم مقام ہوجاتی ہے اور اجزاء اصلیہ میں تحلیل ہو تو اس کے قائم مقام کوئی چیز نہیںبنتی تو جب اس کا فنا ہونا لازمی ٹھہرا اور دنیا کی مدت میں طول دینا بھی مقصود تھا اس لئے آنیوالی نسل کو جانے والے کے قائم مقام بنایا گیا اور جب کہ نکاح کی صورت کو شرافت نفس قبول نہ کرتی تھی کہ اس میں کشف عورت ہوتا ہے اور ناپسندیدہ صورت حال کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے لئے شہوت رکھی گئی جو نفس کو تیار کرے اور مقصود حاصل ہو پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس اصل مقصود(بقاء نسل) کے ساتھ ساتھ کچھ چیزیں تبعاً بھی حاصل ہوتی ہیں مثلا مادہ منی کا اِخراج کہ اس کا مسلسل جمع ہوتے رہنا بھی مضر ہے کیونکہ یہ مادہ ہضم رابع سے پیدا ہوتا ہیںاوریہ غذا کے جو ہراور اعلیٰ حصہ سے صاف ہو کر آتا ہے اورجمع ہوتا ہے اور یہ نفس کے ذخیروں میں سے ایک ذخیرہ ہے اور نفس اپنی قوت اور بقا کے لئے خون کا ذخیرہ کرتا ہے اورمنی کا پھر وہ اس فضلہ کا بھی ذخیرہ کرتا ہے جو بدن کا عمود اور سہارا ہوتا ہے گویا کہ غیر کے تحفظ کے لئے ہے اور جب منی کا ذخیرہ مناسب مقدار سے زائد ہوجاتا ہے تو یہ طبیعت میں قلق و اضطراب پیدا کرتاہے جیساکہ پیشاب کی رکاوٹ سے اضطراب کی کیفیت پیدا ہوتی ہے مگر پیشاب کی رکاوٹ سے بظاہر جو اثرات نمایاں ہوتے ہیںمنی کی رکاوٹ کے معنوی اور باطنی آثار میں زیادہ ہیں چنانچہ اس کا بکثرت جمع ہوجانا اور مدت تک جمع رہنا مشکل مشکل امراض پیدا کرتا ہے اس کے بخارات دماغ کو چڑھتے اور تکلیف دیتے ہیں اور بسااوقات بدن میں زہر پھیل جاتاہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor