Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 652

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 652)

کیونکہ نفس میں عزم و ارادہ کا پیدا کرنا جس کا متعلق کچھ بھی نہ ہو ایک عبث کام ہے، خوب سمجھئے جب نفس دنیا کی ملی جلی چیزوں کا کوئی عیب دیکھتا ہے توکسی جدیدشے کی طلب کرنے لگتا ہے اسی لئے حکماء کا قول ہے کہ عشق محبوب کے عیوب سے آنکھ بند کرلینے کا نام ہے اور جو اس کے عیوب دیکھنے لگ جاتا ہے وہ عشق کوبھلا بیٹھتا ہے، اسی لئے عورت کے لئے بہتر ہے کہ اپنے خاوند سے اتنا دور نہ رہے جو اس کی یاد کو بھلادے اور اتنا قریب بھی نہ رہے کہ ملال پیدا ہو اور یہی بات مردکے لئے بھی بہتر ہے تاکہ ملول نہ ہوجائے یا اس کے کسی پوشیدہ عیب پر مطلع نہ ہوجائے بلکہ مناسب یہی ہے کہ اس کے کسی پردہ کی بات پر مطلع نہ ہو اور کوشش کرے کہ اس کی خوشبو ہی سونگھے اور اس کے علاوہ وہ اچھی عادات جوسمجھ دار عورتیں اختیار کرتی ہیں کہ وہ ایسی باتیں اپنی فطرت سلیمہ سے جانتی ہیں کہیں سے سیکھنے کی حاجت نہیں،بقیہ جاہل عورتوں کو ان باتوں کا دھیان نہیں رہتا اسی لئے مرد کی توجہ جلد ہی ان سے پھر جاتی ہے۔ پس جو شخص اولاد باکمال چاہتا ہے اور اپنی تسکین بھی تو اسے زوجہ کا انتخاب کرنا چاہئے اس کو ایک نظر دیکھ لے، دل میں بیٹھتی ہے تو نکاح کرلے اوردل میں بیٹھنے کی کیفیت کابھی خیال رکھے کیونکہ اس کے ساتھ قلبی تعلق ہوجانے کی علامت یہ ہے کہ اس سے نظر کسی اور کی طرف نہ پھر سکے ،اگر نظر پھرتی ہے تو دل کسی اور کو دیکھنے کا تقاضا کرے گا یہ آخری درجہ ہے ورنہ اس سے پہلے بھی کئی درجے ہیں جن سے اغراض کا حصول ممکن ہوجاتا ہے اور اگر کوئی باندی خریدنے کا خیال ہے تو اسے ذرا اور اچھی طرح دیکھ لے اور جو شخص عورت کے ساتھ گفتگو کر سکتا ہے اسے کرلینی چاہئے کہ کچھ معلومات لے سکے اور پھر دیکھ بھی لے کیونکہ عموماً حسن چہرہ میں اور آنکھوں میں ہوتا ہے اور امام احمدؒ کی تو یہاں تک تصریح ہے کہ مرد اپنی بننے والی بیوی کاچہرہ کے علاوہ زائد بدن بھی دیکھ سکتاہے اور جسے ممکن ہوکہ عقد نکاح یا عقد شراء کو مؤخر کرے توکرلینا چاہئے تاکہ قلبی خواہش معلوم ہو سکے کہ وہ نئی چیز کی وجہ سے ہے یا محبت کی وجہ سے اور عاقل شخص چیز پہچان ہی لیتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor