Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 653

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 653)

چنانچہ یہ اشتیاق محبت کی وجہ سے ہو تو معاملہ کرلینا چاہئے، ہمیں محمد بن عبدالباقی نے اپنی سند کے ساتھ عطاء خراسانی سے روایت کی ہے کہ تورات میں ہے کہ ہر وہ نکاح جو قلبی محبت کے بغیر ہوگا قیامت کے دن تک حسرت و ندامت کا سبب بنارہے گا، پھر انتخاب کرنے والے کو اخلاق کا پتہ بھی لگانا چاہئے کہ یہ چھپے ہوئے ہیں اور صورت جب اپنی حقیقت سے خالی ہو تو وہ غلاظت کے ڈھیر پر اُگنے والے سبزے کی طرح ہے اور اولاد کابااخلاق و باکمال ہونا مقاصد میں سے ہے،نفس کا مرغوبات کی اُلجھنوں سے فارغ ہونا ایک عظیم قانون ہے جس سے دل کو اہم مقاصد کی طرف توجہ ہوتی ہے اور عارضی مہمات سے فارغ ہونا ایک عظیم قانون ہے جس سے دل کو اہم مقاصد کی طرف توجہ دے سکتا ہے اسی لئے حدیث شریف میں ہے کہ( قاضی غصہ کی حالت میں ہو تو فریقین میں فیصلہ نہ کرے اور یہ کہ( کھانا آجائے اور نماز کا وقت بھی ہوجائے تو کھانا پہلے کھالو۔ پس جو شخص ایسی عورت کے حصول پر قادر ہے جو صورت میں اور اخلاق میں اچھی ہے تو اسے دیگر نقائص سے آنکھیں بند کرلینی چاہئیں اور عورت کو بھی مرد کو خوش رکھنے میں پوری کوشش کرنی چاہئے البتہ ایسے قرب سے پرہیز کرے جو ملال پیدا کرتا ہے اور ایسے بُعد سے بھی جویاد ہی کوبھلا دے اور اسے تکلف کے ساتھ ایسار ہنا چاہئے جس سے مرد کی اولاد کی غرض حاصل ہو سکے اور اس کے تقاضے کی غرض پوری ہو سکے، مذکورہ بالا احتیاط کے ساتھ باہمی رفاقت کو دوام حاصل ہوگا اور مرد کو اس کی وجہ سے کسی اور طرف میلان بھی نہ ہوگا ہاں اگر وہ کئی نکاحوں پر قادر ہے اور اس کے ساتھ کسی اور کو بھی نکاح میں لانا چاہتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس طرح اس کے قلب کومزید فراغ حاصل ہوگا تو اس کے لئے بہتر ہے اور اگر غیرت کے ظہور کا اس قدر خوف ہے کہ قلب میں الجھائو پیدا ہوگا جس کے فراغ اور سکون کی ہم فکر کرتے آرہے ہیں یاڈر ہے کہ کوئی ایسی دلفریب نہ آجائے جو ذکر آخرت سے ہی غافل کردے یا اس سے ایسے مطالبے تقاضے کرنے لگے جو احتیاط اور تقویٰ کے خلاف ہیں تو پھر ایک ہی کافی ہے اور پیچھے جو میں ذکر کر آیا ہوں کہ مرد کچھ دوری بھی رکھے اس میں عفت کی رعایت ضروری ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor