Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 654

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 654)

لہٰذا مرد کے لئے ان کی حفاظت اور پردہ وغیرہ کا انتظام ضروری ہے۔

اگر وہ ناپسندیدہ صورت دیکھتا ہے تو جلد ہی تبادلہ کرلے کہ یہ زوال تعلق کا سبب ہے اور قناعت کرسکتا ہے تو ایک پر اکتفاء کرنا افضل ہے، اگر غرض حاصل ہورہی ہے تو بہتر ورنہ بدل لے اور پسندیدہ (محبوبہ) عورت سے نکاح جمع شدہ مادہ کے بفراغت نکلنے کا سبب ہے جس سے بہتر اولاد حاصل ہوتی ہے اور تسکین خاطر بدرجہ کمال ہوتی ہے اور جسے بیویوں میں باہمی غیرت کا ڈر ہوتو اسے باندی رکھنی چاہئے کہ غیرت کا سلسلہ وہاں اس درجہ کا نہیں ہے اور ان کے لئے ضروریات کا اہتمام بہ نسبت منکوحہ بیویوں کے زیادہ آسان ہے، پہلوںمیں ایسے لوگ مرے ہیں جن کو بیویاں جمع کرنا ممکن تھا اور عورتیں بھی صبر سے گزارہ کرلیتی تھیں چنانچہ حضرت دائود علیہ السلام کی سو بیویاں اورحضرت سلیمان علیہ السلام کی ہزار بیویاں تھیں اور ہمارے پیغمبر حضرت محمدﷺ اور آپ کے اصحاب کا حال تو معلوم ہی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں چار آزاد عورتیں اور ستر باندیاں تھیں اور آپ کے بیٹے حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے چار سو کے قریب عورتوں سے نکاح کیا اور بھی اس کی مثالیں مل سکتی ہیں جن کا ذکر طویل ہوجائے گا بس جو اشارۃً کہہ دیا ہے اس کو خوب سمجھ لیں ان شاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہوگا۔

بندگی کا مزہ یا اطاعت کی لذت

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں جو کچھ پیدا کیا ہے وہ عالم آخرت کا نمونہ ہے اور دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آخرت میں ہونے والے امور کا نمونہ ہے ،چنانچہ مخلوق کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنت میں جو کچھ ہے وہ دنیا کی اشیاء کے ساتھ صرف اسماء (نام) میں مشابہت رکھتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نعمتوں کا شوق دنیاوی نعمتوںکے نام سے اور عذاب کا خوف دنیاوی تکالیف اور عذاب کے نام سے دلایا ہے اور حالات کے لحاظ سے بھی جو دنیا میں جاری ہوتا ہے مثلاً ظالم کو دنیا میں بھی ظلم کا نتیجہ آخرت سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے اور ایسے ہی جو گناہ بھی کوئی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor